رومیوں 1:13-3
رومیوں 1:13-3 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
ہر شخص کا فرض ہے کہ حُکومت کے حُکمرانوں کے طابع رہے کیونکہ کویٔی حُکومت اَیسی نہیں جو خُدا کی طرف سے نہ ہو۔ جو حُکومتیں مَوجُود ہیں، خُدا ہی کی مُقرّر کی ہویٔی ہیں۔ لہٰذا جو کویٔی حُکومت کی مُخالفت کرتا ہے وہ خُدا کے قائِم کیٔے ہویٔے اِنتظام کی مُخالفت کرتا ہے، وہ سزا پایٔےگا۔ کیونکہ نیک کام کرنے والا حاکموں سے نہیں ڈرتا۔ لیکن بُرے کام کرنے والا ڈرتا ہے۔ اگر تُم حاکم سے بے خوف رہنا چاہتے ہو تو نیکی کیا کرو، تَب وہ تمہاری تعریف کرےگا۔
رومیوں 1:13-3 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
ہر شخص اختیار رکھنے والے حکمرانوں کے تابع رہے، کیونکہ تمام اختیار اللہ کی طرف سے ہے۔ جو اختیار رکھتے ہیں اُنہیں اللہ کی طرف سے مقرر کیا گیا ہے۔ چنانچہ جو حکمران کی مخالفت کرتا ہے وہ اللہ کے فرمان کی مخالفت کرتا اور یوں اپنے آپ پر اللہ کی عدالت لاتا ہے۔ کیونکہ حکمران اُن کے لئے خوف کا باعث نہیں ہوتے جو صحیح کام کرتے ہیں بلکہ اُن کے لئے جو غلط کام کرتے ہیں۔ کیا آپ حکمران سے خوف کھائے بغیر زندگی گزارنا چاہتے ہیں؟ تو پھر وہ کچھ کریں جو اچھا ہے تو وہ آپ کو شاباش دے گا۔
رومیوں 1:13-3 کِتابِ مُقادّس (URD)
ہر شخص اعلیٰ حُکُومتوں کا تابِع دار رہے کیونکہ کوئی حُکُومت اَیسی نہیں جو خُدا کی طرف سے نہ ہو اور جو حُکُومتیں مَوجُود ہیں وہ خُدا کی طرف سے مُقرّر ہیں۔ پس جو کوئی حُکُومت کا سامنا کرتا ہے وہ خُدا کے اِنتِظام کا مُخالِف ہے اور جو مُخالِف ہیں وہ سزا پائیں گے۔ کیونکہ نیکوکار کو حاکِموں سے خَوف نہیں بلکہ بدکار کو ہے۔ پس اگر تُو حاکِم سے نِڈر رہنا چاہتا ہے تو نیکی کر۔ اُس کی طرف سے تیری تعرِیف ہو گی۔