زبور 1:96-3 - Compare All Versions

زبور 1:96-3 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

رب کی تمجید میں نیا گیت گاؤ، اے پوری دنیا، رب کی مدح سرائی کرو۔ رب کی تمجید میں گیت گاؤ، اُس کے نام کی ستائش کرو، روز بہ روز اُس کی نجات کی خوش خبری سناؤ۔ قوموں میں اُس کا جلال اور تمام اُمّتوں میں اُس کے عجائب بیان کرو۔

دوسروں تک پہنچائیں
زبور 96 URDGVU

زبور 1:96-3 URD (کِتابِ مُقادّس)

خُداوند کے حضُور نیا گِیت گاؤ۔ اَے سب اہلِ زمِین! خُداوند کے حضُور گاؤ۔ خُداوند کے حضُور گاؤ۔ اُس کے نام کو مُبارک کہو۔ روز بروز اُس کی نجات کی بشارت دو۔ قَوموں میں اُس کے جلال کا۔ سب لوگوں میں اُس کے عجائِب کا بیان کرو۔

دوسروں تک پہنچائیں
زبور 96 URD

زبور 1:96-3 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

یَاہوِہ کے حُضُور ایک نیا نغمہ گاؤ؛ اَے سَب اہلِ زمین! یَاہوِہ کے لیٔے گاؤ۔ یَاہوِہ کے لیٔے گاؤ۔ اُن کے نام کی سِتائش کرو؛ روز بروز اُن کی نَجات کی بشارت دو۔ قوموں میں یَاہوِہ کے جلال کا ذِکر کرو، اَور اُمّتوں میں اُن کے حیرت اَنگیز کارناموں کا بَیان کرو۔

دوسروں تک پہنچائیں
زبور 96 UCV