زبور 1:95-2 - Compare All Versions

زبور 1:95-2 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

آؤ ہم یَاہوِہ کے لیٔے خُوشی سے گائیں؛ آؤ ہم اَپنی نَجات کی چٹّان کے سامنے خُوشی کے نعرے ماریں۔ آؤ ہم شُکر گُزاری کے ساتھ اُن کے رُوبرو حاضِر ہُوں اَور نغموں اَور سازوں کے ساتھ اُن کی تعریف کریں۔

دوسروں تک پہنچائیں
زبور 95 UCV

زبور 1:95-2 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

آؤ، ہم شادیانہ بجا کر رب کی مدح سرائی کریں، خوشی کے نعرے لگا کر اپنی نجات کی چٹان کی تمجید کریں! آؤ، ہم شکرگزاری کے ساتھ اُس کے حضور آئیں، گیت گا کر اُس کی ستائش کریں۔

دوسروں تک پہنچائیں
زبور 95 URDGVU

زبور 1:95-2 URD (کِتابِ مُقادّس)

آؤ ہم خُداوند کے حضُور نغمہ سرائی کریں! اپنی نجات کی چٹان کے سامنے خُوشی سے للکاریں۔ شُکرگُذاری کرتے ہُوئے اُس کے حضُور میں حاضِر ہوں۔ مزمُور گاتے ہُوئے اُس کے آگے خُوشی سے للکاریں۔

دوسروں تک پہنچائیں
زبور 95 URD