زبور 26:89-28 - Compare All Versions

زبور 26:89-28 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

وہ مُجھے پُکار کر کہے گا: ’آپ میرے باپ ہیں، میرے خُدا اَور میری نَجات کی چٹّان ہیں۔‘ میں اُسے اَپنا پہلوٹھا، اَور دُنیا کا بادشاہ مُقرّر کروں گا۔ میں اُس کے لیٔے اَپنی شفقت و مَحَبّت اَبد تک قائِم رکھوں گا، اَور اُس کے ساتھ میرا عہد ہمیشہ اُستوار رہے گا۔

دوسروں تک پہنچائیں
زبور 89 UCV

زبور 26:89-28 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

وہ مجھے پکار کر کہے گا، ’تُو میرا باپ، میرا خدا اور میری نجات کی چٹان ہے۔‘ مَیں اُسے اپنا پہلوٹھا اور دنیا کا سب سے اعلیٰ بادشاہ بناؤں گا۔ مَیں اُسے ہمیشہ تک اپنی شفقت سے نوازتا رہوں گا، میرا اُس کے ساتھ عہد کبھی تمام نہیں ہو گا۔

دوسروں تک پہنچائیں
زبور 89 URDGVU

زبور 26:89-28 URD (کِتابِ مُقادّس)

وہ مُجھے پُکار کر کہے گا تُو میرا باپ میرا خُدا اور میری نجات کی چٹان ہے۔ اور مَیں اُس کو اپنا پہلوٹھا بناؤُں گا اور دُنیا کا شاہنشاہ۔ مَیں اپنی شفقت کو اُس کے لِئے ابد تک قائِم رکھُّوں گا اور میرا عہد اُس کے ساتھ لاتبدیل رہے گا۔

دوسروں تک پہنچائیں
زبور 89 URD