زبور 11:86-13
زبور 11:86-13 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَے یَاہوِہ، مُجھے اَپنی راہ کی تعلیم دیں، اَور مَیں آپ کی راہِ راست پر چلُوں گا؛ میرے دِل کو یکسوئی عنایت فرمائیں۔ تاکہ مَیں آپ کے نام کا خوف مانوں۔ اَے میرے خُداوؔند، خُدا، میں پُورے دِل سے آپ کی حَمد کروں گا؛ میں اَبد تک آپ کے نام کی تمجید کروں گا۔ کیونکہ مُجھ پر آپ کی بڑی شفقت و مَحَبّت ہے؛ اَور آپ نے مُجھے پاتال کی گہرائیوں سے چُھڑا لیا ہے۔
زبور 11:86-13 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اے رب، مجھے اپنی راہ سکھا تاکہ تیری وفاداری میں چلوں۔ بخش دے کہ مَیں پورے دل سے تیرا خوف مانوں۔ اے رب میرے خدا، مَیں پورے دل سے تیرا شکر کروں گا، ہمیشہ تک تیرے نام کی تعظیم کروں گا۔ کیونکہ تیری مجھ پر شفقت عظیم ہے، تُو نے میری جان کو پاتال کی گہرائیوں سے چھڑایا ہے۔
زبور 11:86-13 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے خُداوند! مُجھ کو اپنی راہ کی تعلِیم دے۔ مَیں تیری راستی میں چلُوں گا۔ میرے دِل کو یکسُوئی بخش تاکہ تیرے نام کا خَوف مانُوں۔ یا رب! میرے خُدا! مَیں پُورے دِل سے تیری تعرِیف کرُوں گا۔ مَیں ابد تک تیرے نام کی تمجِید کرُوں گا۔ کیونکہ مُجھ پر تیری بڑی شفقت ہے اور تُو نے میری جان کو پاتال کی تہہ سے نِکالا ہے۔