زبور 5:84-8
زبور 5:84-8 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
مُبارک ہیں وہ آدمی جو آپ سے قُوّت پاتے ہیں، جِن کے دِل میں کوہِ صِیّونؔ کی زیارت کا جذبہ موجزن ہے۔ وہ وادی بُکا میں سے گزرتے ہُوئے، اُسے چشموں کا مقام بنا دیتے ہیں؛ اَور موسمِ خزاں کی برسات بھی اُس میں پانی کے کیٔی گڑھے بنا دیتی ہے۔ پہلی بارش اُس علاقہ کو برکتوں سے معموُر کردیتی ہے۔ وہ طاقت پر طاقت پاتے جاتے ہیں، یہاں تک کہ ہر ایک صِیّونؔ میں خُدا کے حُضُور مَیں حاضِر ہو جاتے ہیں۔ اَے یَاہوِہ، قادرمُطلق خُدا! میری دعا سُنیں؛ اَے یعقوب کے خُدا! میری طرف کان لگائیں۔
زبور 5:84-8 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
مبارک ہیں وہ جو تجھ میں اپنی طاقت پاتے، جو دل سے تیری راہوں میں چلتے ہیں۔ وہ بکا کی خشک وادی میں سے گزرتے ہوئے اُسے شاداب جگہ بنا لیتے ہیں، اور بارشیں اُسے برکتوں سے ڈھانپ دیتی ہیں۔ وہ قدم بہ قدم تقویت پاتے ہوئے آگے بڑھتے، سب کوہِ صیون پر اللہ کے سامنے حاضر ہو جاتے ہیں۔ اے رب، اے لشکروں کے خدا، میری دعا سن! اے یعقوب کے خدا، دھیان دے! (سِلاہ)
زبور 5:84-8 کِتابِ مُقادّس (URD)
مُبارک ہے وہ آدمی جِس کی قُوّت تُجھ سے ہے۔ جِس کے دِل میں صِیُّوؔن کی شاہراہیں ہیں۔ وہ وادیِ بُکا سے گُذر کر اُسے چشموں کی جگہ بنا لیتے ہیں۔ بلکہ پہلی بارِش اُسے برکتوں سے معمُور کر دیتی ہے۔ وہ طاقت پر طاقت پاتے ہیں۔ اُن میں سے ہر ایک صِیُّون میں خُدا کے حضُور حاضِر ہوتا ہے۔ اَے خُداوند لشکروں کے خُدا! میری دُعا سُن۔ اَے یعقُوب کے خُدا! کان لگا۔ (سِلاہ)