زبور 70:78-72
زبور 70:78-72 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اُنہُوں نے اَپنے خادِم داویؔد کو چُنا اَور اُنہیں بھیڑ کے گلّہ میں سے لے لیا؛ وہ اُنہیں بھیڑوں کی گلّہ بانی کرنے سے ہٹا لائے تاکہ وہ اُن کی قوم یعقوب، اَور اُن کی مِیراث اِسرائیل کی گلّہ بانی کریں۔ اَور داویؔد خُلوص دِل سے اُن کی پاسبانی؛ اَور اَپنے ماہر ہاتھوں سے اُن کی رہنمائی کرتے رہے۔
زبور 70:78-72 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اُس نے اپنے خادم داؤد کو چن کر بھیڑبکریوں کے باڑوں سے بُلایا۔ ہاں، اُس نے اُسے بھیڑوں کی دیکھ بھال سے بُلایا تاکہ وہ اُس کی قوم یعقوب، اُس کی میراث اسرائیل کی گلہ بانی کرے۔ داؤد نے خلوص دلی سے اُن کی گلہ بانی کی، بڑی مہارت سے اُس نے اُن کی راہنمائی کی۔
زبور 70:78-72 کِتابِ مُقادّس (URD)
اُس نے اپنے بندہ داؤُد کو بھی چُنا اور بھیڑسالوں میں سے اُسے لے لِیا۔ وہ اُسے بچّے والی بھیڑوں کی چَوپانی سے ہٹا لایا تاکہ اُس کی قَوم یعقُوب اور اُس کی مِیراث اِسرائیل کی گلّہ بانی کرے۔ سو اُس نے خلُوصِ دِل سے اُن کی پاسبانی کی اور اپنے ماہِر ہاتھوں سے اُن کی راہنُمائی کرتا رہا۔