زبور 1:77-2 - Compare All Versions

زبور 1:77-2 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

مَیں نے بُلند آواز سے خُدا سے فریاد کی؛ مَیں نے خُدا کو پُکارا کہ وہ میری سُنیں۔ جَب مَیں مُصیبت میں مُبتلا ہُوا تو مَیں نے خُداوؔند کی تلاش کی؛ رات کو میں اَپنے ہاتھ پھیلائے رہا جو ڈھیلے نہ ہُوئے اَور میری جان تسکین نہ پا سکی۔

دوسروں تک پہنچائیں
زبور 77 UCV

زبور 1:77-2 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

آسف کا زبور۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ یدوتون کے لئے۔ مَیں اللہ سے فریاد کر کے مدد کے لئے چلّاتا ہوں، مَیں اللہ کو پکارتا ہوں کہ مجھ پر دھیان دے۔ اپنی مصیبت میں مَیں نے رب کو تلاش کیا۔ رات کے وقت میرے ہاتھ بلاناغہ اُس کی طرف اُٹھے رہے۔ میری جان نے تسلی پانے سے انکار کیا۔

دوسروں تک پہنچائیں
زبور 77 URDGVU

زبور 1:77-2 URD (کِتابِ مُقادّس)

مَیں بُلند آواز سے خُدا کے حضُور فریاد کرُوں گا۔ خُدا ہی کے حضُور بُلند آواز سے اور وہ میری طرف کان لگائے گا اپنی مُصِیبت کے دِن مَیں نے خُداوند کو ڈھُونڈا۔ میرے ہاتھ رات کو پَھیلے رہے اور ڈِھیلے نہ ہُوئے۔ میری جان کو تسکِین نہ ہُوئی۔

دوسروں تک پہنچائیں
زبور 77 URD