زبور 1:67-7
زبور 1:67-7 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
خُدا ہم پر مہربانی کریں اَور ہمیں برکت دیں اَور اَپنا چہرہ ہم پر جلوہ گِر فرمائیں، تاکہ آپ کی راہیں زمین پر، اَور آپ کی نَجات تمام قوموں پر ظاہر ہو جائے۔ اَے خُدا، اُمّتیں آپ کی سِتائش کریں؛ سَب لوگ آپ کی سِتائش کریں۔ اُمّتیں شادمان ہوں اَور خُوشی سے للکاریں، کیونکہ آپ راستی سے لوگوں پر حُکومت کرتے ہیں اَور زمین پر قوموں کی ہدایت کریں گے۔ اَے خُدا، اُمّتیں آپ کی سِتائش کریں؛ سَب لوگ آپ کی سِتائش کریں۔ تَب زمین اَپنی پیداوار دے گی، اَور خُدا، ہمارے خُدا، ہم پر اَپنی نظرِکرم بنائے رکھیں۔ خُدا ہمیں برکت بخشیں گے، اَور زمین کی اِنتہا تک سَب لوگ اُن کا خوف مانیں گے۔
زبور 1:67-7 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
زبور۔ تاردار سازوں کے ساتھ گانا ہے۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ اللہ ہم پر مہربانی کرے اور ہمیں برکت دے۔ وہ اپنے چہرے کا نور ہم پر چمکائے (سِلاہ) تاکہ زمین پر تیری راہ اور تمام قوموں میں تیری نجات معلوم ہو جائے۔ اے اللہ، قومیں تیری ستائش کریں، تمام قومیں تیری ستائش کریں۔ اُمّتیں شادمان ہو کر خوشی کے نعرے لگائیں، کیونکہ تُو انصاف سے قوموں کی عدالت کرے گا اور زمین پر اُمّتوں کی قیادت کرے گا۔ (سِلاہ) اے اللہ، قومیں تیری ستائش کریں، تمام قومیں تیری ستائش کریں۔ زمین اپنی فصلیں دیتی ہے۔ اللہ ہمارا خدا ہمیں برکت دے! اللہ ہمیں برکت دے، اور دنیا کی انتہائیں سب اُس کا خوف مانیں۔
زبور 1:67-7 کِتابِ مُقادّس (URD)
خُدا ہم پر رحم کرے اور ہم کو برکت بخشے اور اپنے چہرہ کو ہم پر جلوہ گر فرمائے۔ (سِلاہ) تاکہ تیری راہ زمِین پر ظاہِر ہو جائے اور تیری نجات سب قَوموں پر۔ اَے خُدا! لوگ تیری تعرِیف کریں۔ سب لوگ تیری تعرِیف کریں۔ اُمّتیں خُوش ہوں اور خُوشی سے للکاریں کیونکہ تُو راستی سے لوگوں کی عدالت کرے گا اور زمِین کی اُمّتوں پر حُکُومت کرے گا۔ (سِلاؔہ) اَے خُدا! لوگ تیری تعرِیف کریں۔ سب لوگ تیری تعرِیف کریں۔ زمِین نے اپنی پَیداوار دے دی۔ خُدا یعنی ہمارا خُدا ہم کو برکت دے گا۔ خُدا ہم کو برکت دے گا اور زمِین کی اِنتہا تک سب لوگ اُس کا ڈر مانیں گے۔