زبور 1:63-3
زبور 1:63-3 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَے خُدا، آپ میرے خُدا ہیں، مَیں آپ کو دِل سے ڈھونڈتا ہُوں؛ خشک اَور پیاسی زمین میں جہاں پانی نہیں ہے، میری جان آپ کے لئے پیاسی ہے، اَور میرا جِسم آپ کا مُشتاق ہے۔ مَیں نے پاک مَقدِس میں آپ پر نگاہ کی، اَور آپ کی قُدرت اَور آپ کے جلال کو بھی دیکھا۔ چونکہ آپ کی شفقت و مَحَبّت زندگی سے بہتر ہے، اِس لیٔے میرے لب آپ کی تمجید کریں گے۔
زبور 1:63-3 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
داؤد کا زبور۔ یہ اُس وقت سے متعلق ہے جب وہ یہوداہ کے ریگستان میں تھا۔ اے اللہ، تُو میرا خدا ہے جسے مَیں ڈھونڈتا ہوں۔ میری جان تیری پیاسی ہے، میرا پورا جسم تیرے لئے ترستا ہے۔ مَیں اُس خشک اور نڈھال ملک کی مانند ہوں جس میں پانی نہیں ہے۔ چنانچہ مَیں مقدِس میں تجھے دیکھنے کے انتظار میں رہا تاکہ تیری قدرت اور جلال کا مشاہدہ کروں۔ کیونکہ تیری شفقت زندگی سے کہیں بہتر ہے، میرے ہونٹ تیری مدح سرائی کریں گے۔
زبور 1:63-3 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے خُدا! تُو میرا خُدا ہے۔ مَیں دِل سے تیرا طالِب ہُوں گا۔ خُشک اور پیاسی زمِین میں جہاں پانی نہیں میری جان تیری پِیاسی اور میرا جِسم تیرا مُشتاق ہے۔ اِس طرح مَیں نے مَقدِس میں تُجھ پر نِگاہ کی تاکہ تیری قُدرت اور حشمت کو دیکُھوں کیونکہ تیری شفقت زِندگی سے بہتر ہے۔ میرے ہونٹ تیری تعرِیف کریں گے۔