زبور 1:59-2 - Compare All Versions

زبور 1:59-2 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

اَے خُدا، مُجھے میرے دُشمنوں سے رِہائی بخشیں؛ میرے خِلاف اُٹھنے والوں سے میری حِفاظت کریں۔ مُجھے بدکرداروں سے چھُڑائیں اَور خُونخوار آدمیوں سے بچائیں۔

دوسروں تک پہنچائیں
زبور 59 UCV

زبور 1:59-2 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

داؤد کا زبور۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ طرز: تباہ نہ کر۔ یہ سنہرا گیت اُس وقت سے متعلق ہے جب ساؤل نے اپنے آدمیوں کو داؤد کے گھر کی پہرا داری کرنے کے لئے بھیجا تاکہ جب موقع ملے اُسے قتل کریں۔ اے میرے خدا، مجھے میرے دشمنوں سے بچا۔ اُن سے میری حفاظت کر جو میرے خلاف اُٹھے ہیں۔ مجھے بدکاروں سے چھٹکارا دے، خوں خواروں سے رِہا کر۔

دوسروں تک پہنچائیں
زبور 59 URDGVU

زبور 1:59-2 URD (کِتابِ مُقادّس)

اَے میرے خُدا! مُجھے میرے دُشمنوں سے چُھڑا۔ مُجھے میرے خِلاف اُٹھنے والوں پر سرفراز کر۔ مُجھے بدکرداروں سے چُھڑا اور خُون خوار آدمِیوں سے مُجھے بچا۔

دوسروں تک پہنچائیں
زبور 59 URD