زبور 1:58-2 - Compare All Versions

زبور 1:58-2 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

اَے حُکمرانو! کیا تُم واقعی راست گو ہو؟ کیا تُم اِنسانوں میں دیانتداری سے اِنصاف کرتے ہو؟ نہیں! بَلکہ تُم اَپنے دِل میں بےاِنصافی کو جگہ دیتے ہو، اَور تمہارے ہاتھ زمین پر تشدّد پھیلاتے ہیں۔

دوسروں تک پہنچائیں
زبور 58 UCV

زبور 1:58-2 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

داؤد کا سنہرا گیت۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ طرز: تباہ نہ کر۔ اے حکمرانو، کیا تم واقعی منصفانہ فیصلہ کرتے، کیا دیانت داری سے آدم زادوں کی عدالت کرتے ہو؟ ہرگز نہیں، تم دل میں بدی کرتے اور ملک میں اپنے ظالم ہاتھوں کے لئے راستہ بناتے ہو۔

دوسروں تک پہنچائیں
زبور 58 URDGVU

زبور 1:58-2 URD (کِتابِ مُقادّس)

اَے بزُرگو! کیا تُم در حقِیقت راست گوئی کرتے ہو؟ اَے بنی آدمؔ! کیا تُم ٹِھیک عدالت کرتے ہو؟ بلکہ تُم تو دِل ہی دِل میں شرارت کرتے ہو اور زمِین پر اپنے ہاتھوں سے ظُلم پَیمائی کرتے ہو۔

دوسروں تک پہنچائیں
زبور 58 URD