زبور 6:40-8
زبور 6:40-8 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
آپ قُربانیاں اَور نذریں نہیں چاہتے، لیکن آپ نے میرے کان کھول دئیے ہیں۔ سوختنی نذروں اَور خطا کی قُربانیوں کی آپ کو حاجت نہ تھی۔ تَب مَیں نے کہا، ”اَے خُدا، دیکھئے مَیں حاضِر ہُوں؛ جَیسا کہ چمڑے کے نوشتے میں میری بابت لِکھّا ہُواہے۔ اَے خُدا، آپ کی مرضی کو پُوری کرنا ہی میری خُوشی کا باعث ہے؛ کیونکہ آپ کے آئین میرے دِل میں ہے۔“
زبور 6:40-8 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
تُو قربانیاں اور نذریں نہیں چاہتا تھا، لیکن تُو نے میرے کانوں کو کھول دیا۔ تُو نے بھسم ہونے والی قربانیوں اور گناہ کی قربانیوں کا تقاضا نہ کیا۔ پھر مَیں بول اُٹھا، ”مَیں حاضر ہوں جس طرح میرے بارے میں کلامِ مُقدّس میں لکھا ہے۔ اے میرے خدا، مَیں خوشی سے تیری مرضی پوری کرتا ہوں، تیری شریعت میرے دل میں ٹک گئی ہے۔“
زبور 6:40-8 کِتابِ مُقادّس (URD)
قُربانی اور نذر کو تُو پسند نہیں کرتا۔ تُو نے میرے کان کھول دِیئے ہیں۔ سوختنی قُربانی اور خطا کی قُربانی تُو نے طلب نہیں کی۔ تب مَیں نے کہا دیکھ! مَیں آیا ہُوں۔ کِتاب کے طُومار میں میری بابت لِکھا ہے۔ اَے میرے خُدا! میری خُوشی تیری مرضی پُوری کرنے میں ہے بلکہ تیری شرِیعت میرے دِل میں ہے۔