زبور 17:34-22
زبور 17:34-22 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
راستباز فریاد کرتے ہیں اَور یَاہوِہ اُن کی سُنتے ہیں؛ اَور اُنہیں اُن کی تمام پریشانیوں سے چُھڑاتے ہیں۔ یَاہوِہ شکستہ دِل اِنسانوں کے قریب ہیں اَور وہ خستہ جانوں کو بچاتے ہیں۔ خواہ راستباز پر کتنی ہی مُصیبتیں آ پڑی ہُوں، تو بھی یَاہوِہ اُسے اُن سَب سے رِہائی بخشتے ہیں؛ وہ اُس کی ساری ہڈّیوں کو محفوظ رکھتے ہیں، اُن میں سے ایک بھی توڑی نہ جائے گی۔ بدی بدکار لوگوں کو ہلاک کرےگی؛ اَور راستباز کے حریف مُجرم قرار دیئے جایٔیں گے۔ یَاہوِہ اَپنے خادِموں کی جانوں کا فدیہ دیتے ہیں؛ اَورجو کویٔی اُن میں پناہ لے وہ مُجرم نہ ٹھہرے گا۔
زبور 17:34-22 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
جب راست باز فریاد کریں تو رب اُن کی سنتا، وہ اُنہیں اُن کی تمام مصیبت سے چھٹکارا دیتا ہے۔ رب شکستہ دلوں کے قریب ہوتا ہے، وہ اُنہیں رِہائی دیتا ہے جن کی روح کو خاک میں کچلا گیا ہو۔ راست باز کی متعدد تکالیف ہوتی ہیں، لیکن رب اُسے اُن سب سے بچا لیتا ہے۔ وہ اُس کی تمام ہڈیوں کی حفاظت کرتا ہے، ایک بھی نہیں توڑی جائے گی۔ بُرائی بےدین کو مار ڈالے گی، اور جو راست باز سے نفرت کرے اُسے مناسب اجر ملے گا۔ لیکن رب اپنے خادموں کی جان کا فدیہ دے گا۔ جو بھی اُس میں پناہ لے اُسے سزا نہیں ملے گی۔
زبور 17:34-22 کِتابِ مُقادّس (URD)
صادِق چِلّائے اور خُداوند نے سُنا اور اُن کو اُن کے سب دُکھوں سے چُھڑایا خُداوند شِکستہ دِلوں کے نزدِیک ہے اور خستہ جانوں کو بچاتا ہے۔ صادِق کی مُصِیبتیں بُہت ہیں لیکن خُداوند اُس کو اُن سب سے رہائی بخشتا ہے وہ اُس کی سب ہڈِّیوں کو محفُوظ رکھتا ہے۔ اُن میں سے ایک بھی توڑی نہیں جاتی۔ بدی شرِیر کو ہلاک کر دے گی اور صادِق سے عداوت رکھنے والے مُجرِم ٹھہریں گے۔ خُداوند اپنے بندوں کی جان کا فِدیہ دیتا ہے اور جو اُس پر توکُّل کرتے ہیں اُن میں سے کوئی مُجرِم نہ ٹھہرے گا۔