زبور 12:19-14
زبور 12:19-14 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَپنی خطاؤں کو کون سمجھ سَکتا ہے؟ میرے نادانستہ عیب مُعاف فرمائیں۔ اَپنے خادِم کو دانستہ گُناہوں سے بھی باز رکھیں؛ وہ مُجھ پر غالب نہ آئیں۔ تَب میں بے اِلزام ٹھہروں گا، اَور گُناہِ کبیرہ سے بچا رہُوں گا۔ اَے میرے یَاہوِہ، میری چٹّان اَور میرے نَجات دِہندہ، میرے مُنہ کا کلام اَور میرے دِل کی خُوشی آپ کے حُضُور مقبُول ٹھہرے۔
زبور 12:19-14 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
جو خطائیں بےخبری میں سرزد ہوئیں کون اُنہیں جانتا ہے؟ میرے پوشیدہ گناہوں کو معاف کر! اپنے خادم کو گستاخوں سے محفوظ رکھ تاکہ وہ مجھ پر حکومت نہ کریں۔ تب مَیں بےالزام ہو کر سنگین گناہ سے پاک رہوں گا۔ اے رب، بخش دے کہ میرے منہ کی باتیں اور میرے دل کی سوچ بچار تجھے پسند آئے۔ تُو ہی میری چٹان اور میرا چھڑانے والا ہے۔
زبور 12:19-14 کِتابِ مُقادّس (URD)
کَون اپنی بُھول چُوک کو جان سکتا ہے؟ تُو مُجھے پوشِیدہ عَیبوں سے پاک کر۔ تُو اپنے بندے کو بے باکی کے گُناہوں سے بھی باز رکھ۔ وہ مُجھ پر غالِب نہ آئِیں تو مَیں کامِل ہُوں گا۔ اور بڑے گُناہ سے بچا رہُوں گا۔ میرے مُنہ کا کلام اور میرے دِل کا خیال تیرے حضُور مقبُول ٹھہرے۔ اَے خُداوند! اَے میری چٹان اور میرے فِدیہ دینے والے!