زبور 6:149-9
زبور 6:149-9 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
خُدا کی تمجید اُن کے مُنہ میں اَور دو دھاری تلوار اُن کے ہاتھ میں رہے، تاکہ قوموں سے اِنتقام لیں اَور اُمّتوں کو سزا دیں، اَور اُن کے بادشاہوں کو زنجیروں سے جکڑیں، اَور اُن کے اُمرا کو لوہے کی بیڑیاں پہنائیں، تاکہ جو سزا اُن کے لیٔے مُقرّر تھی وہ اُسے پُورا کریں۔ اُن کے سَب مُقدّسین کو یہ شرف بخشا گیا ہے۔
زبور 6:149-9 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اُن کے منہ میں اللہ کی حمد و ثنا اور اُن کے ہاتھوں میں دو دھاری تلوار ہو تاکہ دیگر اقوام سے انتقام لیں اور اُمّتوں کو سزا دیں۔ وہ اُن کے بادشاہوں کو زنجیروں میں اور اُن کے شرفا کو بیڑیوں میں جکڑ لیں گے تاکہ اُنہیں وہ سزا دیں جس کا فیصلہ قلم بند ہو چکا ہے۔ یہ عزت اللہ کے تمام ایمان داروں کو حاصل ہے۔ رب کی حمد ہو!
زبور 6:149-9 کِتابِ مُقادّس (URD)
اُن کے مُنہ میں خُدا کی تمجِید اور ہاتھ میں دو دھاری تلوار ہو تاکہ قَوموں سے اِنتقام لیں اور اُمّتوں کو سزا دیں۔ اُن کے بادشاہوں کو زنجِیروں سے جکڑیں اور اُن کے سرداروں کو لوہے کی بیڑیاں پہنائیں تاکہ اُن کو وہ سزا دیں جو مرقُوم ہے۔ اُس کے سب مُقدّسوں کو یہ شرف حاصِل ہے۔ خُداوند کی حمد کرو۔