زبور 14:119-16
زبور 14:119-16 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
مُجھے آپ کی شہادتوں کو بجا لانے سے وَیسی ہی مسرّت حاصل ہوتی ہے، جِتنا کہ ہر طرح کی دولت سے ہوتی ہے۔ مَیں آپ کے قوانین پر غور کرتا ہُوں، اَور آپ کی بَیان کردہ راہوں کو نگاہ میں رکھتا ہُوں۔ آپ کے قوانین میرے لیٔے خُوشی کا باعث ہیں، مَیں آپ کے کلام کو فراموش نہ کروں گا۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 119