زبور 2:103-4 - Compare All Versions
زبور 2:103-4 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
اَے میری جان، یَاہوِہ کی سِتائش کر، اَور اُن کی کسی نِعمت کو فراموش نہ کر۔ وہ تمہارے سارے گُناہ مُعاف کرتے ہیں اَور تُمہیں سَب بیماریوں سے شفا دیتے ہیں۔ یَاہوِہ تمہاری جان کو ہلاکت سے بچا لیتے ہیں اَور تمہارے سَر پر شفقت و مَحَبّت اَور رحمت کا تاج رکھتے ہیں۔
دوسروں تک پہنچائیں
زبور 103 UCVزبور 2:103-4 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
اے میری جان، رب کی ستائش کر اور جو کچھ اُس نے تیرے لئے کیا ہے اُسے بھول نہ جا۔ کیونکہ وہ تیرے تمام گناہوں کو معاف کرتا، تجھے تمام بیماریوں سے شفا دیتا ہے۔ وہ عوضانہ دے کر تیری جان کو موت کے گڑھے سے چھڑا لیتا، تیرے سر کو اپنی شفقت اور رحمت کے تاج سے آراستہ کرتا ہے۔
دوسروں تک پہنچائیں
زبور 103 URDGVUزبور 2:103-4 URD (کِتابِ مُقادّس)
اَے میری جان! خُداوند کو مُبارک کہہ اور اُس کی کِسی نِعمت کو فراموش نہ کر۔ وہ تیری ساری بدکاری کو بخشتا ہے۔ وہ تُجھے تمام بِیماریوں سے شِفا دیتا ہے۔ وہ تیری جان ہلاکت سے بچاتا ہے۔ وہ تیرے سر پر شفقت و رحمت کا تاج رکھتا ہے۔
دوسروں تک پہنچائیں
زبور 103 URD