زبور 19:103-21
زبور 19:103-21 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
یَاہوِہ نے اَپنا تخت آسمان پر قائِم کیا ہے، اَور اُن کی سلطنت سَب پر مُسلّط ہے۔ اَے یَاہوِہ کے فرشتو، تُم جو زورآور ہو اَور اُن کا حُکم بجا لاتے ہو، اَور اُن کے کلام پر عَمل کرتے ہو، اُن کی سِتائش کرو۔ اَے یَاہوِہ، کے تمام آسمانی فَوجوں، تُم جو اُن کے خادِم ہو اَور اُن کی مرضی بجا لاتے ہو، یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔
زبور 19:103-21 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب نے آسمان پر اپنا تخت قائم کیا ہے، اور اُس کی بادشاہی سب پر حکومت کرتی ہے۔ اے رب کے فرشتو، اُس کے طاقت ور سورماؤ، جو اُس کے فرمان پورے کرتے ہو تاکہ اُس کا کلام مانا جائے، رب کی ستائش کرو! اے تمام لشکرو، تم سب جو اُس کے خادم ہو اور اُس کی مرضی پوری کرتے ہو، رب کی ستائش کرو!
زبور 19:103-21 کِتابِ مُقادّس (URD)
خُداوند نے اپنا تخت آسمان پر قائِم کِیا ہے اور اُس کی سلطنت سب پر مُسلِّط ہے۔ اَے خُداوند کے فرِشتو! اُس کو مُبارک کہو۔ تُم جو زور میں بڑھ کر ہو اور اُس کے کلام کی آواز سُن کر اُس پر عمل کرتے ہو۔ اَے خُداوند کے لشکرو! سب اُس کو مُبارک کہو۔ تُم جو اُس کے خادِم ہو اور اُس کی مرضی بجا لاتے ہو۔