زبور 1:101-5
زبور 1:101-5 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
مَیں آپ کی شفقت و مَحَبّت اَور اِنصاف کا نغمہ گاؤں گا؛ اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کی حَمد کروں گا۔ میں بے عیب زندگی گُزارنے میں محتاط رہُوں گا، آپ میرے پاس کب آئیں گے؟ اَپنے گھر میں میری روِش ایک پاک دِل کے مُطابق ہوگی۔ میں ہر خباثت کو نظر سے دُور رکھوں گا۔ بےایمان لوگوں کے اعمال سے مُجھے نفرت ہے؛ وہ مُجھ سے لپٹے نہ رہیں گے۔ کجرو دِل والے لوگ مُجھ سے بہت دُور رہیں گے؛ مُجھے بدی سے کویٔی سروکار نہ ہوگا۔ اگر کویٔی شخص درپردہ اَپنے ہمسایہ کی غیبت کرےگا، تو میں اُسے خاموش کر دُوں گا؛ جِس کی نظر میں تکبُّر اَور دِل میں غُرور ہوگا، اُسے میں برداشت نہ کروں گا۔
زبور 1:101-5 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
داؤد کا زبور۔ مَیں شفقت اور انصاف کا گیت گاؤں گا۔ اے رب، مَیں تیری مدح سرائی کروں گا۔ مَیں بڑی احتیاط سے بےالزام راہ پر چلوں گا۔ لیکن تُو کب میرے پاس آئے گا؟ مَیں خلوص دلی سے اپنے گھر میں زندگی گزاروں گا۔ مَیں شرارت کی بات اپنے سامنے نہیں رکھتا اور بُری حرکتوں سے نفرت کرتا ہوں۔ ایسی چیزیں میرے ساتھ لپٹ نہ جائیں۔ جھوٹا دل مجھ سے دُور رہے۔ مَیں بُرائی کو جاننا ہی نہیں چاہتا۔ جو چپکے سے اپنے پڑوسی پر تہمت لگائے اُسے مَیں خاموش کراؤں گا، جس کی آنکھیں مغرور اور دل متکبر ہو اُسے برداشت نہیں کروں گا۔
زبور 1:101-5 کِتابِ مُقادّس (URD)
مَیں شفقت اور عدل کا گِیت گاؤُں گا۔ اَے خُداوند! مَیں تیری مدح سرائی کرُوں گا۔ مَیں عقل مندی سے کامِل راہ پر چلُوں گا۔ تُو میرے پاس کب آئے گا؟ گھر میں میری روِش خلُوصِ دِل سے ہو گی۔ مَیں کِسی خباثت کو مدِنظر نہیں رکھُّوں گا۔ مُجھے کج رفتاروں کے کام سے نفرت ہے۔ اُس کو مُجھ سے کُچھ سروکار نہ ہو گا۔ کج دِلی مُجھ سے دُور ہو جائے گی۔ مَیں کِسی بُرائی سے آشنا نہ ہُوں گا۔ جو در پردہ اپنے ہمسایہ کی غِیبت کرے مَیں اُسے ہلاک کر ڈالُوں گا۔ مَیں بُلند نظر اور مغرُور دِل کی برداشت نہ کرُوں گا۔