امثال 13:3-16 - Compare All Versions
امثال 13:3-16 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
مبارک ہے وہ جو حکمت پاتا ہے، جسے سمجھ حاصل ہوتی ہے۔ کیونکہ حکمت چاندی سے کہیں زیادہ سودمند ہے، اور اُس سے سونے سے کہیں زیادہ قیمتی چیزیں حاصل ہوتی ہیں۔ حکمت موتیوں سے زیادہ نفیس ہے، تیرے تمام خزانے اُس کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ اُس کے دہنے ہاتھ میں عمر کی درازی اور بائیں ہاتھ میں دولت اور عزت ہے۔
امثال 13:3-16 URD (کِتابِ مُقادّس)
مُبارک ہے وہ آدمی جو حِکمت کو پاتا ہے اور وہ جو فہم حاصِل کرتا ہے کیونکہ اِس کا حصُول چاندی کے حصُول سے اور اِس کا نفع کُندن سے بِہتر ہے۔ وہ مرجان سے زِیادہ بیش بہا ہے اور تیری مرغُوب چِیزوں میں بے نظِیر۔ اُس کے دہنے ہاتھ میں عُمر کی درازی ہے اور اُس کے بائیں ہاتھ میں دَولت وعِزت۔
امثال 13:3-16 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
مُبارک ہے وہ آدمی جو حِکمت پاتاہے، اَور وہ جو دانش حاصل کرتا ہے، کیونکہ وہ چاندی سے مفید تر ہے اَور سونے سے زِیادہ نفع بخش ہے۔ وہ لعلوں سے زِیادہ بیش قیمتی ہے؛ تمہاری کسی بھی مرغوب چیز کا اُس سے موازنہ نہیں کیا جا سَکتا۔ اُس کے داہنے ہاتھ میں لمبی عمر ہے؛ اَور بائیں ہاتھ میں دولت اَور عزّت ہے۔