امثال 7:2-8
امثال 7:2-8 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
وہ سیدھی راہ پر چلنے والوں کو کامیابی فراہم کرتا اور بےالزام زندگی گزارنے والوں کی ڈھال بنا رہتا ہے۔ کیونکہ وہ انصاف پسندوں کی راہوں کی پہرا داری کرتا ہے۔ جہاں بھی اُس کے ایمان دار چلتے ہیں وہاں وہ اُن کی حفاظت کرتا ہے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں امثال 2امثال 7:2-8 کِتابِ مُقادّس (URD)
وہ راست بازوں کے لِئے مدد تیّار رکھتا ہے اور راست رَو کے لِئے سِپر ہے۔ تاکہ وہ عدل کی راہوں کی نِگہبانی کرے اور اپنے مُقدّسوں کی راہ کو محفُوظ رکھّے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں امثال 2امثال 7:2-8 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
وہ راستبازوں کے لیٔے مدد تیّار رکھتے ہیں، اَور راست رَو کے لیٔے ڈھال ثابت ہوتے ہیں، کیونکہ وہ اِنصاف کے راستوں کی نگہبانی کرتے ہیں اَور اَپنے وفاداروں کی راہ کی حِفاظت کرتے ہیں۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں امثال 2