امثال 17:12-23 - Compare All Versions

امثال 17:12-23 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

دیانت دار گواہ کھلے طور پر سچائی بیان کرتا ہے جبکہ جھوٹا گواہ دھوکا ہی دھوکا پیش کرتا ہے۔ گپیں ہانکنے والے کی باتیں تلوار کی طرح زخمی کر دیتی ہیں جبکہ دانش مند کی زبان شفا دیتی ہے۔ سچے ہونٹ ہمیشہ تک قائم رہتے ہیں جبکہ جھوٹی زبان ایک ہی لمحے کے بعد ختم ہو جاتی ہے۔ بُرے منصوبے باندھنے والے کا دل دھوکے سے بھرا رہتا جبکہ سلامتی کے مشورے دینے والے کا دل خوشی سے چھلکتا ہے۔ کوئی بھی آفت راست باز پر نہیں آئے گی جبکہ دُکھ تکلیف بےدینوں کا دامن کبھی نہیں چھوڑے گی۔ رب فریب دہ ہونٹوں سے گھن کھاتا ہے، لیکن جو وفاداری سے زندگی گزارتے ہیں اُن سے وہ خوش ہوتا ہے۔ سمجھ دار اپنا علم چھپائے رکھتا جبکہ احمق اپنے دل کی حماقت بلند آواز سے سب کو پیش کرتا ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
امثال 12 URDGVU

امثال 17:12-23 URD (کِتابِ مُقادّس)

راست گو صداقت ظاہِر کرتا ہے لیکن جُھوٹا گواہ دغابازی۔ بے تامُّل بولنے والے کی باتیں تلوار کی طرح چھیدتی ہیں لیکن دانِش مند کی زُبان صِحت بخش ہے۔ سچّے ہونٹ ہمیشہ تک قائِم رہیں گے لیکن جُھوٹی زُبان صِرف دَم بھر کی ہے۔ بدی کے منصُوبے باندھنے والوں کے دِل میں دغا ہے لیکن صُلح کی مشوَرت دینے والوں کے لِئے خُوشی ہے صادِق پر کوئی آفت نہیں آئے گی لیکن شرِیر بلا میں مُبتلا ہوں گے۔ جُھوٹے لبوں سے خُداوند کو نفرت ہے لیکن راست کار اُس کی خُوشنُودی ہیں۔ ہوشیار آدمی عِلم کو چِھپاتا ہے لیکن احمق کا دِل حماقت کی منادی کرتا ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
امثال 12 URD

امثال 17:12-23 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

صادق گواہ سچّی گواہی دیتاہے، لیکن جھُوٹا گواہ جھُوٹ بولتا ہے۔ بےہوُدہ باتیں تلوار کی مانند چھیدتی ہیں، لیکن دانشمند کی زبان شفا بخشتی ہے۔ سچّے ہونٹ ہمیشہ تک قائِم رہیں گے، لیکن جھُوٹی زبان کچھ دیر تک ہی ٹکتی ہے۔ بدی کے منصُوبے باندھنے والوں کے دِل میں دغا ہوتی ہے، لیکن جو صُلح کا مشورہ دیتے ہیں خُوش ہوتے ہیں۔ راستباز کو کویٔی ضرر نہیں پہُنچتا، لیکن بدکار مُصیبت میں ڈُوب جاتے ہیں۔ جھُوٹے لبوں سے یَاہوِہ کو نفرت ہے، لیکن راست گو سے وہ خُوش ہوتاہے۔ ہوشیار آدمی اَپنا علم خُود تک محدُود رکھتا ہے، لیکن احمقوں کا دِل حماقت کی مُنادی کرتا ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
امثال 12 UCV