فِلپّیوں 19:4-23
فِلپّیوں 19:4-23 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
میرا خُدا، المسیح یِسوعؔ کے ذریعہ اَپنے جلال کی دولت سے تمہاری تمام ضروُرتیں پُوری کر دے گا۔ ہمارے خُدا اَور باپ کی تمجید ہمیشہ تک ہوتی رہے۔ آمین۔ ہر ایک مُقدّس سے المسیح یِسوعؔ میں سلام کہو۔ جو مسیحی بھایٔی اَور بہن میرے ساتھ ہیں، تُمہیں سلام کہتے ہیں۔ خُدا کے تمام مُقدّسین، خصوصاً تمام اہلِ ایمان جو قَیصؔر کے محل والوں میں سے ہیں، تُمہیں سلام کہتے ہیں۔ خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کا فضل تمہاری سَب کی رُوح کے ساتھ ہوتا رہے۔ آمین۔
فِلپّیوں 19:4-23 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
جواب میں میرا خدا اپنی اُس جلالی دولت کے موافق جو مسیح عیسیٰ میں ہے آپ کی تمام ضروریات پوری کرے۔ اللہ ہمارے باپ کا جلال ازل سے ابد تک ہو۔ آمین۔ تمام مقامی مُقدّسین کو مسیح عیسیٰ میں میرا سلام دینا۔ جو بھائی میرے ساتھ ہیں وہ آپ کو سلام کہتے ہیں۔ یہاں کے تمام مُقدّسین آپ کو سلام کہتے ہیں، خاص کر شہنشاہ کے گھرانے کے بھائی اور بہنیں۔ خداوند عیسیٰ مسیح کا فضل آپ کی روح کے ساتھ رہے۔ آمین۔
فِلپّیوں 19:4-23 کِتابِ مُقادّس (URD)
میرا خُدا اپنی دَولت کے مُوافِق جلال سے مسِیح یِسُوع میں تُمہاری ہر ایک اِحتیاج رَفع کرے گا۔ ہمارے خُدا اور باپ کی ابدُالآباد تمجِید ہوتی رہے۔ آمِین۔ ہر ایک مُقدّس سے جو مسِیح یِسُوع میں ہے سلام کہو۔ جو بھائی میرے ساتھ ہیں تُمہیں سلام کہتے ہیں۔ سب مُقدّس خصُوصاً قَیصر کے گھر والے تُمہیں سلام کہتے ہیں۔ خُداوند یِسُوع مسِیح کا فَضل تُمہاری رُوح کے ساتھ رہے۔