فِلپّیوں 7:2-9
فِلپّیوں 7:2-9 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
بَلکہ اَپنے آپ کو خالی کر دیا، اَور غُلام کی صورت اِختیار کرکے، اِنسانوں کے مُشابہ ہو گئے۔ یِسوعؔ نے اِنسانی شکل میں ظاہر ہوکر، اَپنے آپ کو فروتن کر دیا اَور موت بَلکہ صلیبی موت تک فرمانبردار رہے! اِس لیٔے خُدا نے یِسوعؔ کو نہایت ہی اُونچا درجہ دیا، اَور یِسوعؔ کو وہ نام عطا فرمایا جو ہر نام سے اعلیٰ ہے،
فِلپّیوں 7:2-9 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
نہیں، اُس نے اپنے آپ کو اِس سے محروم کر کے غلام کی صورت اپنائی اور انسانوں کی مانند بن گیا۔ شکل و صورت میں وہ انسان پایا گیا۔ اُس نے اپنے آپ کو پست کر دیا اور موت تک تابع رہا، بلکہ صلیبی موت تک۔ اِس لئے اللہ نے اُسے سب سے اعلیٰ مقام پر سرفراز کر دیا اور اُسے وہ نام بخشا جو ہر نام سے اعلیٰ ہے،
فِلپّیوں 7:2-9 کِتابِ مُقادّس (URD)
بلکہ اپنے آپ کو خالی کر دِیا اور خادِم کی صُورت اِختیار کی اور اِنسانوں کے مُشابِہ ہو گیا۔ اور اِنسانی شکل میں ظاہِر ہو کر اپنے آپ کو پَست کر دِیا اور یہاں تک فرمانبردار رہا کہ مَوت بلکہ صلِیبی مَوت گوارا کی۔ اِسی واسطے خُدا نے بھی اُسے بُہت سر بُلند کِیا اور اُسے وہ نام بخشا جو سب ناموں سے اعلیٰ ہے۔