گِنتی 23:6-27
گِنتی 23:6-27 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
”اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں سے کہو، ’تُم بنی اِسرائیل کو اِس طرح برکت دو۔ تُم اُن سے کہو: ” ’یَاہوِہ تُمہیں برکت دیں اَور تُمہیں محفوظ رکھے؛ یَاہوِہ اَپنا چہرہ تُجھ پر جلوہ گِر فرمائیں اَور تُجھ پر مہربان ہُوں؛ یَاہوِہ اَپنا چہرہ اُٹھائیں اَور تمہاری طرف متوجّہ ہُوں اَور تُمہیں سلامتی بخشیں۔‘ “ ”اِس طرح وہ میرے نام کو بنی اِسرائیل پر رکھیں اَور مَیں اُنہیں برکت بخشوں گا۔“
گِنتی 23:6-27 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
”ہارون اور اُس کے بیٹوں کو بتا دینا کہ وہ اسرائیلیوں کو یوں برکت دیں، ’رب تجھے برکت دے اور تیری حفاظت کرے۔ رب اپنے چہرے کا مہربان نور تجھ پر چمکائے اور تجھ پر رحم کرے۔ رب کی نظرِ کرم تجھ پر ہو، اور وہ تجھے سلامتی بخشے۔‘ یوں وہ میرا نام لے کر اسرائیلیوں کو برکت دیں۔ پھر مَیں اُنہیں برکت دوں گا۔“
گِنتی 23:6-27 کِتابِ مُقادّس (URD)
ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں سے کہہ کہ تُم بنی اِسرائیل کو اِس طرح دُعا دِیا کرنا۔ تُم اُن سے کہنا۔ خُداوند تُجھے برکت دے اور تُجھے محفُوظ رکھّے۔ خُداوند اپنا چہرہ تُجھ پر جلوہ گر فرمائے اور تُجھ پر مِہربان رہے۔ خُداوند اپنا چہرہ تیری طرف مُتوجِّہ کرے اور تُجھے سلامتی بخشے۔ اِس طرح وہ میرے نام کو بنی اِسرائیل پر رکھّیں اور مَیں اُن کو برکت بخشُوں گا۔