گِنتی 15:24-17
گِنتی 15:24-17 کِتابِ مُقادّس (URD)
چُنانچہ اُس نے اپنی مثل شرُوع کی اور کہنے لگا:- بعور کا بیٹا بلعاؔم کہتا ہے یعنی وُہی شخص جِس کی آنکھیں بند تِھیں یہ کہتا ہے۔ بلکہ یہ اُسی کا کہنا ہے جو خُدا کی باتیں سُنتا ہے اور حق تعالےٰ کا عِرفان رکھتا ہے اور سِجدہ میں پڑا ہُؤا کُھلی آنکھوں سے قادِرِ مُطلق کی رویا دیکھتا ہے۔ مَیں اُسے دیکُھوں گا تو سہی پر ابھی نہیں۔ وہ مُجھے نظر بھی آئے گا پر نزدِیک سے نہیں۔ یعقُوبؔ میں سے ایک سِتارہ نِکلے گا اور اِسرائیلؔ میں سے ایک عصا اُٹھے گا اور موآب کی نواحی کو مار مار کر صاف کر دے گا اور سب ہنگامہ کرنے والوں کو ہلاک کر ڈالے گا۔
گِنتی 15:24-17 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
تَب اُس نے اَپنا پیغام بَیان کیا: ”بِلعاؔم بِن بعورؔ کی نبُوّت، اُس کی نبُوّت جِس کی آنکھ رَوشن ہے، بَلکہ یہ اُسی کی نبُوّت ہے جو خُدا کا کلام سُنتا ہے، اَور خُداتعالیٰ کا عِرفان رکھتا ہے، جو سَجدہ میں گرا ہُوا اَپنی بینا آنکھوں سے قادرمُطلق کی رُویا دیکھتا ہے۔ ”میں اُسے دیکھوں گا، پر ابھی نہیں؛ وہ مُجھے نظر بھی آئے گا، پر نزدیک سے نہیں۔ یعقوب سے ایک ستارہ نکلے گا؛ اَور اِسرائیل میں سے ایک عصائے شاہی بُلند ہوگا۔ وہ مُوآب کی پیشانیوں کو اَور شیتؔ کے سَب بیٹوں کی کھوپڑیوں کو کُچل دے گا۔
گِنتی 15:24-17 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
وہ بول اُٹھا، ”بلعام بن بعور کا پیغام سنو، اُس کا پیغام جو صاف صاف دیکھتا ہے، اُس کا پیغام جو اللہ کی باتیں سن لیتا اور اللہ تعالیٰ کی مرضی کو جانتا ہے، جو قادرِ مطلق کی رویا کو دیکھ لیتا اور زمین پر گر کر پوشیدہ باتیں دیکھتا ہے۔ جسے مَیں دیکھ رہا ہوں وہ اِس وقت نہیں ہے۔ جو مجھے نظر آ رہا ہے وہ قریب نہیں ہے۔ یعقوب کے گھرانے سے ستارہ نکلے گا، اور اسرائیل سے عصائے شاہی اُٹھے گا جو موآب کے ماتھوں اور سیت کے تمام بیٹوں کی کھوپڑیوں کو پاش پاش کرے گا۔