گِنتی 1:16-2
گِنتی 1:16-2 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
قورحؔ جو لیوی کا پرپوتا قُہات کا پوتا اَور اِضہاؔر کا بیٹا تھا اِلیابؔ کے بیٹوں داتنؔ اَور ابیرامؔ اَور پِلیتھ کے بیٹے اَونؔ جَیسے چند بنی رُوبِنؔ کے ساتھ مِل کر گستاخی کر بیٹھے۔ وہ مَوشہ کے خِلاف اُٹھ کھڑے ہویٔے۔ بنی اِسرائیل میں سے ڈھائی سَو لوگ اُن کے ساتھ تھے جو جماعت کے نامور سردار اَور مجلس کے نامزد رُکن تھے۔
گِنتی 1:16-2 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
ایک دن قورح بن اِضہار موسیٰ کے خلاف اُٹھا۔ وہ لاوی کے قبیلے کا قِہاتی تھا۔ اُس کے ساتھ روبن کے قبیلے کے تین آدمی تھے، اِلیاب کے بیٹے داتن اور ابیرام اور اون بن پلت۔ اُن کے ساتھ 250 اَور آدمی بھی تھے جو جماعت کے سردار اور اثر و رسوخ والے تھے، اور جو کونسل کے لئے چنے گئے تھے۔
گِنتی 1:16-2 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور قورحؔ بِن اِضہارؔ بِن قہاتؔ بِن لاوؔی نے بنی رُوبنؔ میں سے الِیابؔ کے بیٹوں داتنؔ اور اَبِیرامؔ اور پلتؔ کے بیٹے اونؔ کے ساتھ مِل کر اَور آدمِیوں کو ساتھ لیا۔ اور وہ اور بنی اِسرائیل میں سے ڈھائی سَو اَور اشخاص جو جماعت کے سردار اور چِیدہ اور مشہُور آدمی تھے مُوسیٰؔ کے مُقابلہ میں اُٹھے۔