نحمیاہ 1:3 - Compare All Versions

نحمیاہ 1:3 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

اِلیاشبؔ اعلیٰ کاہِن اَور اُس کے ساتھی کاہِنوں نے کام شروع کیا اَور اُنہُوں نے بھیڑ پھاٹک کو دوبارہ تعمیر کیا۔ اُنہُوں نے اُس کی تقدیس کی اَور اُس کے کواڑوں کو اَپنی جگہ پر لگایا۔ پھر اُنہُوں نے ہمّیاہؔ کے بُرج اَور حَنن ایل کے بُرج تک اُسے مخصُوص کیا۔

دوسروں تک پہنچائیں
نحمیاہ 3 UCV

نحمیاہ 1:3 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

امامِ اعظم اِلیاسب باقی اماموں کے ساتھ مل کر تعمیری کام میں لگ گیا۔ اُنہوں نے بھیڑ کے دروازے کو نئے سرے سے بنا دیا اور اُسے مخصوص کر کے اُس کے کواڑ لگا دیئے۔ اُنہوں نے فصیل کے ساتھ والے حصے کو بھی میا بُرج اور حنن ایل کے بُرج تک بنا کر مخصوص کیا۔

دوسروں تک پہنچائیں
نحمیاہ 3 URDGVU

نحمیاہ 1:3 URD (کِتابِ مُقادّس)

تب الِیاسب سردار کاہِن اپنے بھائیوں یعنی کاہِنوں کے ساتھ اُٹھا اور اُنہوں نے بھیڑ پھاٹک کو بنایا اور اُسے مُقدّس کِیا اور اُس کے کِواڑوں کو لگایا۔ اُنہوں نے ہمّیاؔہ کے بُرج بلکہ حنن اؔیل کے بُرج تک اُسے مُقدّس کِیا۔

دوسروں تک پہنچائیں
نحمیاہ 3 URD