نحمیاہ 6:13-8
نحمیاہ 6:13-8 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
لیکن جَب یہ سَب ہو رہاتھا تَب میں یروشلیمؔ میں نہ تھا کیونکہ مَیں ارتخشستاؔ شاہِ بابیل کے بتّیسویں سال میں بادشاہ کے پاس واپس گیا تھا۔ کچھ عرصہ بعد مَیں نے اُس سے اِجازت چاہی اَور واپس یروشلیمؔ آ گیا۔ یہاں مُجھے مَعلُوم ہُوا کہ طُوبیاہؔ کو خُدا کے گھر کے صحن میں کمرہ مُہیّا کرکے اِلیاشبؔ نے بڑی بُری حرکت کی ہے۔ مُجھے بہت غُصّہ آیا اَور مَیں نے طُوبیاہؔ کا تمام گھریلو سامان کمرے سے باہر پھینک دیا۔
نحمیاہ 6:13-8 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اُس وقت مَیں یروشلم میں نہیں تھا، کیونکہ بابل کے بادشاہ ارتخشستا کی حکومت کے 32ویں سال میں مَیں اُس کے دربار میں واپس آ گیا تھا۔ کچھ دیر بعد مَیں شہنشاہ سے اجازت لے کر دوبارہ یروشلم کے لئے روانہ ہوا۔ وہاں پہنچ کر مجھے پتا چلا کہ اِلیاسب نے کتنی بُری حرکت کی ہے، کہ اُس نے اپنے رشتے دار طوبیاہ کے لئے رب کے گھر کے صحن میں کمرا خالی کر دیا ہے۔ یہ بات مجھے نہایت ہی بُری لگی، اور مَیں نے طوبیاہ کا سارا سامان کمرے سے نکال کر پھینک دیا۔
نحمیاہ 6:13-8 کِتابِ مُقادّس (URD)
پر اِن ایّام میں مَیں یروشلیِم میں نہ تھا کیونکہ شاہِ بابل ارتخششتا کے بتّیِسویں برس میں بادشاہ کے پاس گیا تھا اور کُچھ دِنوں کے بعد مَیں نے بادشاہ سے رُخصت کی درخواست کی۔ اور مَیں یروشلیِم میں آیا اور معلُوم کِیا کہ خُدا کے گھر کے صحنوں میں طُوبیاؔہ کے واسطے ایک کوٹھری تیّار کرنے سے الِیاسِب نے کَیسی خرابی کی ہے۔ اِس سے مَیں نِہایت رنجِیدہ ہُؤا اِس لِئے مَیں نے طُوبیاؔہ کے سب خانگی سامان کو اُس کوٹھری سے باہر پھینک دِیا۔