مرقس 37:15-39
مرقس 37:15-39 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
لیکن یِسوعؔ نے بڑے زور سے چِلّاکر اَپنی جان دے دی۔ اَور بیت المُقدّس کا پردہ اُوپر سے نیچے تک پھٹ کر دو ٹکڑے ہو گیا۔ ایک فَوجی افسر، جو یِسوعؔ کے سامنے کھڑا تھا، یہ دیکھ کر کہ آپ نے کِس طرح جان دی ہے، وہ پُکار اُٹھا، ”یقیناً یہ شخص خُدا کا بیٹا تھا!“
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں مرقس 15مرقس 37:15-39 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
لیکن عیسیٰ نے بڑے زور سے چلّا کر دم چھوڑ دیا۔ اُسی وقت بیت المُقدّس کے مُقدّس ترین کمرے کے سامنے لٹکا ہوا پردہ اوپر سے لے کر نیچے تک دو حصوں میں پھٹ گیا۔ جب عیسیٰ کے مقابل کھڑے رومی افسر نے دیکھا کہ وہ کس طرح مرا تو اُس نے کہا، ”یہ آدمی واقعی اللہ کا فرزند تھا!“
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں مرقس 15