متی 1:5-9,48 - Compare All Versions

متی 1:5-9 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

بھیڑ کو دیکھ کر عیسیٰ پہاڑ پر چڑھ کر بیٹھ گیا۔ اُس کے شاگرد اُس کے پاس آئے اور وہ اُنہیں یہ تعلیم دینے لگا: ”مبارک ہیں وہ جن کی روح ضرورت مند ہے، کیونکہ آسمان کی بادشاہی اُن ہی کی ہے۔ مبارک ہیں وہ جو ماتم کرتے ہیں، کیونکہ اُنہیں تسلی دی جائے گی۔ مبارک ہیں وہ جو حلیم ہیں، کیونکہ وہ زمین ورثے میں پائیں گے۔ مبارک ہیں وہ جنہیں راست بازی کی بھوک اور پیاس ہے، کیونکہ وہ سیر ہو جائیں گے۔ مبارک ہیں وہ جو رحم دل ہیں، کیونکہ اُن پر رحم کیا جائے گا۔ مبارک ہیں وہ جو خالص دل ہیں، کیونکہ وہ اللہ کو دیکھیں گے۔ مبارک ہیں وہ جو صلح کراتے ہیں، کیونکہ وہ اللہ کے فرزند کہلائیں گے۔

دوسروں تک پہنچائیں
متی 5 URDGVU

متی 48:5 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

چنانچہ ویسے ہی کامل ہو جیسا تمہارا آسمانی باپ کامل ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
متی 5 URDGVU

متی 1:5-9 URD (کِتابِ مُقادّس)

وہ اِس بِھیڑ کو دیکھ کر پہاڑ پر چڑھ گیا اور جب بَیٹھ گیا تو اُس کے شاگِرد اُس کے پاس آئے۔ اور وہ اپنی زُبان کھول کر اُن کو یُوں تعلِیم دینے لگا۔ مُبارک ہیں وہ جو دِل کے غرِیب ہیں کیونکہ آسمان کی بادشاہی اُن ہی کی ہے۔ مُبارک ہیں وہ جو غمگین ہیں کیونکہ وہ تسلّی پائیں گے۔ مُبارک ہیں وہ جو حلِیم ہیں کیونکہ وہ زمِین کے وارِث ہوں گے۔ مُبارک ہیں وہ جو راست بازی کے بُھوکے اور پِیاسے ہیں کیونکہ وہ آسُودہ ہوں گے۔ مُبارک ہیں وہ جو رحم دِل ہیں کیونکہ اُن پر رحم کِیا جائے گا۔ مُبارک ہیں وہ جو پاک دِل ہیں کیونکہ وہ خُدا کو دیکھیں گے۔ مُبارک ہیں وہ جو صُلح کراتے ہیں کیونکہ وہ خُدا کے بیٹے کہلائیں گے۔

دوسروں تک پہنچائیں
متی 5 URD

متّی 48:5 URD (کِتابِ مُقادّس)

پس چاہئے کہ تُم کامِل ہو جَیسا تُمہارا آسمانی باپ کامِل ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
متی 5 URD

متی 1:5-9 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

یِسوعؔ اُس بڑے ہُجوم کو دیکھ کر پہاڑ پر چڑھ گیٔے اَور جَب بیٹھ گیٔے تو آپ کے شاگرد آپ کے پاس آئے تَب یِسوعؔ اُنہیں تعلیم دینے لگے۔ یِسوعؔ نے فرمایا: ”مُبارک ہیں وہ جو دِل کے حلیم ہیں، کیونکہ آسمان کی بادشاہی اُن ہی کی ہے، مُبارک ہیں وہ جو غمگین ہیں، کیونکہ وہ تسلّی پائیں گے۔ مُبارک ہیں وہ جو حلیم ہیں، کیونکہ وہ زمین کے وارِث ہوں گے۔ مُبارک ہیں وہ جنہیں راستبازی کی بھُوک اَور پیاس ہے، کیونکہ وہ آسُودہ ہوں گے۔ مُبارک ہیں وہ جو رحم دِل ہیں، کیونکہ اُن پر رحم کیا جائے گا۔ مُبارک ہیں وہ جو پاک دِل ہیں، کیونکہ وہ خُدا کو دیکھیں گے۔ مُبارک ہیں وہ جو صُلح کراتے ہیں، کیونکہ وہ خُدا کے بیٹے کہلایٔیں گے۔

دوسروں تک پہنچائیں
متی 5 UCV

متّی 48:5 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

پس تُم کامِل بنو جَیسا کہ تمہارا آسمانی باپ کامِل ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
متی 5 UCV