مواد پر جائیں

متی 2:3-3 - تمام ورژن کا موازنہ کریں

متی 2:3-3 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

”توبہ کرو، کیونکہ آسمان کی بادشاہی قریب آ گئی ہے۔“ یحییٰ وہی ہے جس کے بارے میں یسعیاہ نبی نے فرمایا، ’ریگستان میں ایک آواز پکار رہی ہے، رب کی راہ تیار کرو! اُس کے راستے سیدھے بناؤ۔‘

متی 3 URDGVU

متی 2:3-3 URD (کِتابِ مُقادّس)

تَوبہ کرو کیونکہ آسمان کی بادشاہی نزدِیک آ گئی ہے۔ یہ وُہی ہے جِس کا ذکر یسعیاہ نبی کی معرفت یُوں ہُؤا کہ بیابان میں پُکارنے والے کی آواز آتی ہے کہ خُداوند کی راہ تیّار کرو۔ اُس کے راستے سِیدھے بناؤ۔

متی 3 URD

متی 2:3-3 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

”تَوبہ کرو، کیونکہ آسمان کی بادشاہی نزدیک آ گئی ہے۔“ یُوحنّا وُہی شخص ہیں جِن کے بارے میں یَشعیاہ نبی کی مَعرفت یُوں بَیان کیا گیا تھا: ”بیابان میں کویٔی پُکار رہاہے، ’خُداوؔند کے لیٔے راہ تیّار کرو، اُس کے لیٔے راہیں سیدھی بناؤ۔‘ “

متی 3 UCV