متی 1:2-6

متی 1:2-6 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

یِسوعؔ ہیرودیسؔ بادشاہ کے زمانہ میں یہُودیؔہ کے شہر بیت لحمؔ میں پیدا ہویٔے، تو مشرق سے کیٔی مجُوسِی یروشلیمؔ پہُنچ کر پُوچھنے لگے، ”یہُودیوں کا بادشاہ جو پیدا ہُواہے، وہ کہاں ہے؟ کیونکہ مشرق میں ہم نے حُضُور کی آمد کا ستارہ دیکھ کر اُنہیں سَجدہ کرنے کے واسطے آئے ہیں۔“ جَب ہیرودیسؔ بادشاہ نے یہ بات سُنی تو وہ اَور اُس کے ساتھ سَب یروشلیمؔ کے لوگ گھبرا گیٔے۔ اَور ہیرودیسؔ نے قوم کے سَب اہم کاہِنوں اَور شَریعت کے عالِموں، کو جمع کرکے اُن سے پُوچھا کہ حضرت المسیح کی پیدائش کہاں ہونی چاہئے۔ اُنہُوں نے جَواب دیا، ”یہُودیؔہ کے بیت لحمؔ میں، کیونکہ نبی کی مَعرفت یُوں لِکھّا گیا ہے: ” ’لیکن اَے بیت لحمؔ، تُو جو یہُوداہؔ کے علاقہ میں ہے، تُو یہُوداہؔ کے حاکموں میں ہرگز کمترین نہیں؛ کیونکہ تُجھ میں سے ایک اَیسا حاکم برپا ہوگا جو میری اُمّت اِسرائیل کی گلّہ بانی کرےگا۔‘“

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں متی 2