احبار 1:9-7

احبار 1:9-7 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

آٹھویں دِن مَوشہ نے اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں اَور بنی اِسرائیل کے بُزرگوں کو بُلایا۔ اَور مَوشہ نے اَہرونؔ سے فرمایا، ”اَپنے گُناہ کی قُربانی کے لیٔے ایک بے عیب بچھڑا اَور اَپنی سوختنی نذر کے لیٔے ایک بے عیب مینڈھا لو اَور اُنہیں یَاہوِہ کے حُضُور پیش کرو۔ اَور پھر بنی اِسرائیل کو حُکم دو، ’تُم گُناہ کی قُربانی کے لیٔے ایک بکرا لو اَور سوختنی نذر کے لیٔے ایک سال کا بے عیب بچھڑا اَور ایک سال کا بے عیب برّہ لو، اَور سلامتی کی نذر کے لیٔے یَاہوِہ کے حُضُور قُربانی پیش کرنے کے لیٔے ایک بَیل اَور ایک مینڈھا، اَور تیل سے سنی ہُوئی اناج کی نذر بھی لو، کیونکہ آج یَاہوِہ تُم پر ظاہر ہوں گے۔‘ “ پھر وہ ساری چیزیں خیمہ اِجتماع کے سامنے لے آئے، جِن کا مَوشہ نے حُکم دیا تھا، اَور ساری جماعت نزدیک آکر یَاہوِہ کے حُضُور میں کھڑی ہو گئی۔ پھر مَوشہ نے اُن سے فرمایا، ”یہ وہ کام ہے جِس کو کرنے کا یَاہوِہ نے تُمہیں حُکم دیا ہے تاکہ یَاہوِہ کا جلال تُم پر ظاہر ہو۔“ اِس کے بعد مَوشہ نے اَہرونؔ سے فرمایا، ”مذبح کے نزدیک آ جاؤ، اَور اَپنے گُناہ کی قُربانی اَور سوختنی نذر پیش کرو تاکہ تُم خُود کے لیٔے اَور اُمّت کے لیٔے کفّارہ دو؛ اِس کے بعد اُمّت کے واسطے قُربانی پیش کرو اَور کفّارہ پُورا کر سکو، جَیسا کہ یَاہوِہ نے حُکم دیا ہے۔“

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں احبار 9

احبار 1:9-7 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

مخصوصیت کے سات دن کے بعد موسیٰ نے آٹھویں دن ہارون، اُس کے بیٹوں اور اسرائیل کے بزرگوں کو بُلایا۔ اُس نے ہارون سے کہا، ”ایک بےعیب بچھڑا اور ایک بےعیب مینڈھا چن کر رب کو پیش کر۔ بچھڑا گناہ کی قربانی کے لئے اور مینڈھا بھسم ہونے والی قربانی کے لئے ہو۔ پھر اسرائیلیوں کو کہہ دینا کہ گناہ کی قربانی کے لئے ایک بکرا جبکہ بھسم ہونے والی قربانی کے لئے ایک بےعیب یک سالہ بچھڑا اور ایک بےعیب یک سالہ بھیڑ کا بچہ پیش کرو۔ ساتھ ہی سلامتی کی قربانی کے لئے ایک بَیل اور ایک مینڈھا چنو۔ تیل کے ساتھ ملائی ہوئی غلہ کی نذر بھی لے کر سب کچھ رب کو پیش کرو۔ کیونکہ آج ہی رب تم پر ظاہر ہو گا۔“ اسرائیلی موسیٰ کی مطلوبہ تمام چیزیں ملاقات کے خیمے کے سامنے لے آئے۔ پوری جماعت قریب آ کر رب کے سامنے کھڑی ہو گئی۔ موسیٰ نے اُن سے کہا، ”تمہیں وہی کرنا ہے جس کا حکم رب نے تمہیں دیا ہے۔ کیونکہ آج ہی رب کا جلال تم پر ظاہر ہو گا۔“ پھر اُس نے ہارون سے کہا، ”قربان گاہ کے پاس جا کر گناہ کی قربانی اور بھسم ہونے والی قربانی چڑھا کر اپنا اور اپنی قوم کا کفارہ دینا۔ رب کے حکم کے مطابق قوم کے لئے بھی قربانی پیش کرنا تاکہ اُس کا کفارہ دیا جائے۔“

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں احبار 9

احبار 1:9-7 کِتابِ مُقادّس (URD)

آٹھویں دِن مُوسیٰؔ نے ہارُون ؔاور اُس کے بیٹوں کو اور بنی اِسرائیل کے بزُرگوں کو بُلایا اور ہارُونؔ سے کہا کہ خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بے عَیب بچھڑا اور سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بے عَیب مینڈھا تو اپنے واسطے لے اور اُن کو خُداوند کے حضُور گُذران۔ اور بنی اِسرائیل سے کہہ کہ تُم خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا اور سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بچھڑا اور ایک برّہ جو یکسالہ اور بے عَیب ہوں لو۔ اور سلامتی کے ذِبِیحہ کے لِئے خُداوند کے حضُور چڑھانے کے واسطے ایک بَیل اور ایک مینڈھا اور تیل مِلی ہُوئی نذر کی قُربانی بھی لو کیونکہ آج خُداوند تُم پر ظاہِر ہو گا۔ اور وہ جو کُچھ مُوسیٰؔ نے حُکم کِیا تھا سب خَیمۂِ اِجتماع کے سامنے لے آئے اور ساری جماعت نزدِیک آ کر خُداوند کے حضُور کھڑی ہُوئی۔ مُوسیٰؔ نے کہا یہ وہ کام ہے جِس کی بابت خُداوند نے حُکم دِیا ہے کہ تُم اُسے کرو اور خُداوند کا جلال تُم پر ظاہِر ہو گا۔ اور مُوسیٰؔ نے ہارُونؔ سے کہا کہ مذبح کے نزدِیک جا اور اپنی خطا کی قُربانی اور اپنی سوختنی قُربانی گُذران اور اپنے لِئے اور قَوم کے لِئے کفّارہ دے اور جماعت کے چڑھاوے کو گُذران اور اُن کے لِئے کفّارہ دے جَیسا خُداوند نے حُکم کِیا ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں احبار 9