احبار 14:26-21

احبار 14:26-21 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

” ’لیکن اگر تُم میری نہ سنوگے اَور اِن سَب اَحکام پر عَمل نہ کروگے، اَور اگر میرے قوانین کو مُسترد کروگے اَور میرے اَحکام سے نفرت کروگے، اَور میرے تمام اَحکام کی تعمیل کرنے میں ناکام رہوگے اَور یُوں میرے عہد کی خِلاف ورزی کروگے، تو میں تُم پر اَچانک دہشت، برباد کرنے والی بیماریاں اَور بُخار کو بھیجوں گا جو تمہاری بینائی کو تباہ کر دیں گی اَور تمہاری جان لے لیں گی۔ تمہارا بیج بونا بے فائدہ ہوگا کیونکہ وہ تمہارے دُشمنوں کا لقمہ بَن جائیں گے۔ اَور مَیں تمہارا مُخالف ہو جاؤں گا۔ لہٰذا تُم اَپنے دُشمنوں سے شِکست کھاؤگے اَور وہ جو تُم سے نفرت کرتے ہیں تُم پر حُکمرانی کریں گے اَور جَب کویٔی بھی تمہارا تعاقب نہ کر رہا ہوگا، تَب بھی تُم بھاگتے رہوگے۔ ” ’اَور اگر تُم یہ سَب ہونے کے باوُجُود بھی میری نہ سنوگے، تو میں تُمہیں تمہارے گُناہوں کے سبب سے سات گُنا سزا دُوں گا۔ اَور مَیں تمہاری شہزوری کے تکبُّر کو توڑ ڈالوں گا اَور تمہارے اُوپر آسمان کو لوہے کی مانند اَور نیچے زمین کو کانسے کی مانند بنا دُوں گا۔ اَور تمہاری تمام محنت بیکار ثابت ہوگی کیونکہ تمہاری زمین اَپنی پیداوار نہ دے گی اَور نہ ہی مُلک کے درخت اَپنے پھل دیں گے۔ ” ’اَور اگر تُم یہ سَب ہونے کے باوُجُود بھی اَپنی فطرت میں تبدیلی نہیں لاؤگے اَور میری مُخالفت کرتے رہوگے اَور میری سُننے سے اِنکار کروگے تو مَیں تمہارے گُناہوں کے مُطابق تمہاری بَلاؤں کو سات گُنا بڑھا دُوں گا۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں احبار 26

احبار 14:26-21 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

لیکن اگر تم میری نہیں سنو گے اور اِن تمام احکام پر نہیں چلو گے، اگر تم میری ہدایات کو رد کر کے میرے احکام سے گھن کھاؤ گے اور اُن پر عمل نہ کر کے میرا عہد توڑو گے تو مَیں جواب میں تم پر اچانک دہشت طاری کر دوں گا۔ جسم کو ختم کرنے والی بیماریوں اور بخار سے تمہاری آنکھیں ضائع ہو جائیں گی اور تمہاری جان چھن جائے گی۔ جب تم بیج بوؤ گے تو بےفائدہ، کیونکہ دشمن اُس کی فصل کھا جائے گا۔ مَیں تمہارے خلاف ہو جاؤں گا، اِس لئے تم اپنے دشمنوں کے ہاتھ سے شکست کھاؤ گے۔ تم سے نفرت رکھنے والے تم پر حکومت کریں گے۔ اُس وقت بھی جب کوئی تمہارا تعاقب نہیں کرے گا تم بھاگ جاؤ گے۔ اگر تم اِس کے بعد بھی میری نہ سنو تو مَیں تمہارے گناہوں کے سبب سے تمہیں سات گُنا زیادہ سزا دوں گا۔ مَیں تمہارا سخت غرور خاک میں ملا دوں گا۔ تمہارے اوپر آسمان لوہے جیسا اور تمہارے نیچے زمین پیتل جیسی ہو گی۔ جتنی بھی محنت کرو گے وہ بےفائدہ ہو گی، کیونکہ تمہارے کھیتوں میں فصلیں نہیں پکیں گی اور تمہارے درخت پھل نہیں لائیں گے۔ اگر تم پھر بھی میری مخالفت کرو گے اور میری نہیں سنو گے تو مَیں اِن گناہوں کے جواب میں تمہیں اِس سے بھی سات گُنا زیادہ سزا دوں گا۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں احبار 26

احبار 14:26-21 کِتابِ مُقادّس (URD)

لیکن اگر تُم میری نہ سُنو اور اِن سب حُکموں پر عمل نہ کرو۔ اور میری شرِیعت کو ترک کرو اور تُمہاری رُوحوں کو میرے فَیصلوں سے نفرت ہو اور تُم میرے سب حُکموں پر عمل نہ کرو بلکہ میرے عہد کو توڑو۔ تو مَیں بھی تُمہارے ساتھ اِس طرح پیش آؤُں گا کہ دہشت اور تپِ دِق اور بُخار کو تُم پر مُقرّر کر دُوں گا جو تُمہاری آنکھوں کو چَوپٹ کر دیں گے اور تُمہاری جان کو گُھلا ڈالیں گے اور تُمہارا بیج بونا فضُول ہو گا کیونکہ تُمہارے دُشمن اُس کی فصل کھائیں گے۔ اور مَیں خُود بھی تُمہارا مُخالِف ہو جاؤُں گا اور تُم اپنے دُشمنوں کے آگے شِکست کھاؤ گے اور جِن کو تُم سے عداوت ہے وُہی تُم پر حُکمرانی کریں گے اور جب کوئی تُم کو رگیدتا بھی نہ ہو گا تب بھی تُم بھاگو گے۔ اور اگر اِتنی باتوں پر بھی تُم میری نہ سُنو تو مَیں تُمہارے گُناہوں کے باعِث تُم کو سات گُنی سزا اَور دُوں گا۔ اور مَیں تُمہاری شہزوری کے فخر کو توڑ ڈالُوں گا اور تُمہارے لِئے آسمان کو لوہے کی طرح اور زمِین کو پِیتل کی مانِند کر دُوں گا۔ اور تُمہاری قُوّت بے فائِدہ صرف ہو گی کیونکہ تُمہاری زمِین سے کُچھ پَیدا نہ ہو گا اور مَیدان کے درخت پھلنے ہی کے نہیں۔ اور اگر تُمہارا چلن میرے خِلاف ہی رہے اور تُم میرا کہا نہ مانو تو مَیں تُمہارے گُناہوں کے مُوافِق تُمہارے اُوپر اَور سات گُنی بلائیں لاؤُں گا۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں احبار 26