مواد پر جائیں

یشوع 3:7 - تمام ورژن کا موازنہ کریں

یشوع 3:7 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

جب واپس آئے تو اُنہوں نے یشوع سے کہا، ”اِس کی ضرورت نہیں کہ تمام لوگ عَی پر حملہ کریں۔ اُسے شکست دینے کے لئے دو یا تین ہزار مرد کافی ہیں۔ باقی لوگوں کو نہ بھیجیں ورنہ وہ خواہ مخواہ تھک جائیں گے، کیونکہ دشمن کے لوگ کم ہیں۔“

یشوع 7 URDGVU

یشوع 3:7 URD (کِتابِ مُقادّس)

اور وہ یشُوؔع کے پاس لَوٹے اور اُس سے کہا سب لوگ نہ جائیں۔ فقط دو تِین ہزار مَرد چڑھ جائیں اور عی کو مار لیں۔ سب لوگوں کو وہاں جانے کی تکلِیف نہ دے کیونکہ وہ تھوڑے سے ہیں۔

یشوع 7 URD

یشوع 3:7 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

جَب وہ یہوشُعؔ کے پاس لَوٹے تو کہا، ”سَب لوگوں کو عَیؔ جانے کی ضروُرت نہیں۔ صِرف دو یا تین ہزار مَرد ہی جا کر اُسے قبضہ میں لے لیں۔ سَب لوگوں کو زحمت نہ دے کیونکہ وہاں تھوڑے سے لوگ ہیں۔“

یشوع 7 UCV