یشوع 22:6-23
یشوع 22:6-23 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
یہوشُعؔ نے اُن دو آدمیوں سے جنہوں نے مُلک میں جاسُوسی کی تھی کہا، ”اَپنی قَسم کے مُطابق اُس فاحِشہ کے گھر جاؤ، اُسے اَور جتنے لوگ اُس کے گھر میں ہُوں اُنہیں نکال لاؤ۔“ چنانچہ وہ نوجوان جنہوں نے جاسُوسی کی تھی اَندر چلے گیٔے اَور راحبؔ کو اُس کے والدین اَور بھائیوں اَور اُن سَب کو جو اُن کے یہاں تھے نکال لایٔے۔ اُنہُوں نے اُس کے پُورے خاندان کو نکال لیا اَور اُنہیں بنی اِسرائیل کی چھاؤنی کے باہر ایک جگہ بِٹھا دیا۔
یشوع 22:6-23 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
جن دو آدمیوں نے ملک کی جاسوسی کی تھی اُن سے یشوع نے کہا، ”اب اپنی قَسم کا وعدہ پورا کریں۔ کسبی کے گھر میں جا کر اُسے اور اُس کے تمام گھر والوں کو نکال لائیں۔“ چنانچہ یہ جوان آدمی گئے اور راحب، اُس کے ماں باپ، بھائیوں اور باقی رشتے داروں کو اُس کی ملکیت سمیت نکال کر خیمہ گاہ سے باہر کہیں بسا دیا۔
یشوع 22:6-23 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور یشُوع نے اُن دونوں آدمِیوں سے جِنہوں نے اُس مُلک کی جاسُوسی کی تھی کہا کہ اُس کسبی کے گھر جاؤ اور وہاں سے جَیسی تُم نے اُس سے قَسم کھائی ہے اُس کے مُطابِق اُس عَورت کو اور جو کُچھ اُس کے پاس ہے سب کو نِکال لاؤ۔ تب وہ دونوں جوان جاسُوس اندر گئے اور راحب کو اور اُس کے باپ اور اُس کی ماں اور اُس کے بھائِیوں کو اور اُس کے اسباب بلکہ اُس کے سارے خاندان کو نِکال لائے اور اُن کو بنی اِسرائیل کی خَیمہ گاہ کے باہر بِٹھا دِیا۔