یشوع 10:5-15 - Compare All Versions

یشوع 10:5-15 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

جب اسرائیلی یریحو کے میدانی علاقے میں واقع جِلجال میں خیمہ زن تھے تو اُنہوں نے فسح کی عید بھی منائی۔ مہینے کا چودھواں دن تھا، اور اگلے ہی دن وہ پہلی دفعہ اُس ملک کی پیداوار میں سے بےخمیری روٹی اور اناج کے بُھنے ہوئے دانے کھانے لگے۔ اُس کے بعد کے دن مَن کا سلسلہ ختم ہوا اور اسرائیلیوں کے لئے یہ سہولت نہ رہی۔ اُس سال سے وہ کنعان کی پیداوار سے کھانے لگے۔ ایک دن یشوع یریحو شہر کے قریب تھا۔ اچانک ایک آدمی اُس کے سامنے کھڑا نظر آیا جس کے ہاتھ میں ننگی تلوار تھی۔ یشوع نے اُس کے پاس جا کر پوچھا، ”کیا آپ ہمارے ساتھ یا ہمارے دشمنوں کے ساتھ ہیں؟“ آدمی نے کہا، ”نہیں، مَیں رب کے لشکر کا سردار ہوں اور ابھی ابھی تیرے پاس پہنچا ہوں۔“ یہ سن کر یشوع نے گر کر اُسے سجدہ کیا اور پوچھا، ”میرے آقا اپنے خادم کو کیا فرمانا چاہتے ہیں؟“ رب کے لشکر کے سردار نے جواب میں کہا، ”اپنے جوتے اُتار دے، کیونکہ جس جگہ پر تُو کھڑا ہے وہ مُقدّس ہے۔“ یشوع نے ایسا ہی کیا۔

دوسروں تک پہنچائیں
یشوع 5 URDGVU

یشوع 10:5-15 URD (کِتابِ مُقادّس)

اور بنی اِسرائیل نے جِلجاؔل میں ڈیرے ڈال لِئے اور اُنہوں نے یرِیحُو کے مَیدانوں میں اُسی مہِینے کی چَودھوِیں تارِیخ کو شام کے وقت عِیدِ فَسح منائی۔ اور عِیدِ فَسح کے دُوسرے دِن اُس مُلک کے پُرانے اناج کی بے خمِیری روٹِیاں اور اُسی روز بُھنی ہُوئی بالیں بھی کھائِیں۔ اور دُوسرے ہی دِن سے اُن کے اُس مُلک کے پُرانے اناج کے کھانے کے بعد مَنّ مَوقُوف ہو گیا اور آگے پِھر بنی اِسرائیل کو مَنّ کبھی نہ مِلا لیکن اُس سال اُنہوں نے مُلکِ کنعاؔن کی پَیداوار کھائی۔ اور جب یشُوع یرِیحُو کے نزدِیک تھا تو اُس نے اپنی آنکھیں اُٹھائِیں اور کیا دیکھا کہ اُس کے مُقابِل ایک شخص ہاتھ میں اپنی ننگی تلوار لِئے کھڑا ہے اور یشُوع نے اُس کے پاس جا کر اُس سے کہا تُو ہماری طرف ہے یا ہمارے دُشمنوں کی طرف؟ اُس نے کہا نہیں بلکہ مَیں اِس وقت خُداوند کے لشکر کا سردار ہو کر آیا ہُوں۔ تب یشُوع نے زمِین پر سرنِگُوں ہو کر سِجدہ کِیا اور اُس سے کہا کہ میرے مالِک کا اپنے خادِم سے کیا اِرشاد ہے؟ اور خُداوند کے لشکر کے سردار نے یشُوع سے کہا کہ تُو اپنے پاؤں سے اپنی جُوتی اُتار دے کیونکہ یہ جگہ جہاں تُو کھڑا ہے مُقدّس ہے۔ سو یشُوع نے اَیسا ہی کِیا۔

دوسروں تک پہنچائیں
یشوع 5 URD

یشوع 10:5-15 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

اَور بنی اِسرائیل نے اُسی ماہ کی چودھویں تاریخ کی شام کو جَب کہ وہ یریحوؔ کے میدانوں میں گِلگالؔ کے مقام پر خیمہ زن تھے عیدِفسح منائی۔ اَور عید فسح کے دُوسرے دِن اُنہُوں نے اُس مُلک کی پیداوار میں سے بے خمیری روٹی اَور اُسی دِن سے بھُنی ہُوئی بالیں بھی کھا لیں۔ اَور جِس دِن اُنہُوں نے اُس مُلک کی پیداوار کھانا شروع کی اُس کے دُوسرے دِن سے منّا کا اُترنا موقُوف ہو گیا اَور آگے پھر کبھی بنی اِسرائیل کو منّا نہ مِلا۔ لیکن اُس سال اُنہُوں نے کنعانؔ کی پیداوار کھائی۔ اَور جَب یہوشُعؔ یریحوؔ کے نزدیک تھے تو اُنہُوں نے اَپنی آنکھیں اُٹھائیں اَور دیکھا کہ ایک آدمی اَپنے ہاتھ میں ننگی تلوار لیٔے اُن کے مقابل کھڑا ہے۔ یہوشُعؔ نے اُس کے قریب جا کر پُوچھا، ”تُم ہماری طرف ہو، یا ہمارے دُشمنوں کی طرف؟“ اُس نے جَواب دیا، ”نہیں بَلکہ مَیں اِس وقت یَاہوِہ کی فَوج کے سپہ سالار کی حیثیت سے آیا ہُوں۔“ تَب یہوشُعؔ نے زمین پر مُنہ کے بَل گِر کر سَجدہ کیا اَور اُس سے پُوچھا، ”میرے آقا کا اَپنے خادِم کے لیٔے کیا پیغام ہے؟“ یَاہوِہ کی فَوج کے سپہ سالار نے جَواب دیا، ”اَپنے جُوتے اُتار دو کیونکہ جِس جگہ پر تُم کھڑے ہو وہ مُقدّس ہے۔“ اَور یہوشُعؔ نے وَیسا ہی کیا۔

دوسروں تک پہنچائیں
یشوع 5 UCV