یشوع 1:19-51 - Compare All Versions

یشوع 1:19-51 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

جب قرعہ ڈالا گیا تو شمعون کے قبیلے اور اُس کے کنبوں کو دوسرا حصہ مل گیا۔ اُس کی زمین یہوداہ کے قبیلے کے علاقے کے درمیان تھی۔ اُسے یہ شہر مل گئے: بیرسبع (سبع)، مولادہ، حصار سوعال، بالاہ، عضم، اِلتولد، بتول، حُرمہ، صِقلاج، بیت مرکبوت، حصار سوسہ، بیت لباؤت اور ساروحن۔ اِن شہروں کی تعداد 13 تھی۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔ اِن کے علاوہ یہ چار شہر بھی شمعون کے تھے: عین، رِمّون، عتر اور عسن۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔ اِن شہروں کے گرد و نواح کی تمام آبادیاں بعلات بیر یعنی نجب کے رامہ تک اُن کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔ یہ تھی شمعون اور اُس کے کنبوں کی ملکیت۔ یہ جگہیں اِس لئے یہوداہ کے قبیلے کے علاقے سے لی گئیں کہ یہوداہ کا علاقہ اُس کے لئے بہت زیادہ تھا۔ یہی وجہ ہے کہ شمعون کا علاقہ یہوداہ کے بیچ میں ہے۔ جب قرعہ ڈالا گیا تو زبولون کے قبیلے اور اُس کے کنبوں کو تیسرا حصہ مل گیا۔ اُس کی جنوبی سرحد یُقنعام کی ندی سے شروع ہوئی اور پھر مشرق کی طرف دباست، مرعلہ اور سارید سے ہو کر کسلوت تبور کے علاقے تک پہنچی۔ اِس کے بعد وہ مُڑ کر مشرقی سرحد کے طور پر دابرت کے پاس آئی اور چڑھتی چڑھتی یفیع پہنچی۔ وہاں سے وہ مزید مشرق کی طرف بڑھتی ہوئی جات حِفر، عیت قاضین اور رِمّون سے ہو کر نیعہ کے پاس آئی۔ زبولون کی شمالی اور مغربی سرحد حناتون میں سے گزرتی گزرتی وادیٔ اِفتاح ایل پر ختم ہوئی۔ بارہ شہر اُن کے گرد و نواح کی آبادیوں سمیت زبولون کی ملکیت میں آئے جن میں قطات، نہلال، سِمرون، اِدالہ اور بیت لحم شامل تھے۔ زبولون کے قبیلے کو یہی کچھ اُس کے کنبوں کے مطابق مل گیا۔ جب قرعہ ڈالا گیا تو اِشکار کے قبیلے اور اُس کے کنبوں کو چوتھا حصہ مل گیا۔ اُس کا علاقہ یزرعیل سے لے کر شمال کی طرف پھیل گیا۔ یہ شہر اُس میں شامل تھے: کسولوت، شونیم، حفاریم، شیون، اناخرت، ربیت، قِسیون، اِبض، ریمت، عین جنیم، عین حدّہ اور بیت فصیص۔ شمال میں یہ سرحد تبور پہاڑ سے شروع ہوئی اور شخصومہ اور بیت شمس سے ہو کر دریائے یردن تک اُتر آئی۔ 16 شہر اُن کے گرد و نواح کی آبادیوں سمیت اِشکار کی ملکیت میں آئے۔ اُسے یہ پورا علاقہ اُس کے کنبوں کے مطابق مل گیا۔ جب قرعہ ڈالا گیا تو آشر کے قبیلے اور اُس کے کنبوں کو پانچواں حصہ مل گیا۔ اُس کے علاقے میں یہ شہر شامل تھے: خِلقت، حلی، بطن، اَکشاف، المَلِک، عمعاد اور مِسال۔ اُس کی سرحد سمندر کے ساتھ ساتھ چلتی ہوئی کرمل کے پہاڑی سلسلے کے دامن میں سے گزری اور اُترتی اُترتی سیحور لِبنات تک پہنچی۔ وہاں وہ مشرق میں بیت دجون کی طرف مُڑ کر زبولون کے علاقے تک پہنچی اور اُس کی مغربی سرحد کے ساتھ چلتی چلتی شمال میں وادیٔ اِفتاح ایل تک پہنچی۔ آگے بڑھتی ہوئی وہ بیت عِمق اور نعی ایل سے ہو کر شمال کی طرف مُڑی جہاں کابول تھا۔ پھر وہ عِبرون، رحوب، حمون اور قاناہ سے ہو کر بڑے شہر صیدا تک پہنچی۔ اِس کے بعد آشر کی سرحد رامہ کی طرف مُڑ کر فصیل دار شہر صور کے پاس آئی۔ وہاں وہ حوسہ کی طرف مُڑی اور چلتی چلتی اکزیب کے قریب سمندر پر ختم ہوئی۔ 22 شہر اُن کے گرد و نواح کی آبادیوں سمیت آشر کی ملکیت میں آئے۔ اِن میں عُمہ، افیق اور رحوب شامل تھے۔ آشر کو اُس کے کنبوں کے مطابق یہی کچھ ملا۔ جب قرعہ ڈالا گیا تو نفتالی کے قبیلے اور اُس کے کنبوں کو چھٹا حصہ مل گیا۔ جنوب میں اُس کی سرحد دریائے یردن پر لقوم سے شروع ہوئی اور مغرب کی طرف چلتی چلتی یبنئیل، ادامی نقب، ایلون ضعننیم اور حلف سے ہو کر ازنوت تبور تک پہنچی۔ وہاں سے وہ مغربی سرحد کی حیثیت سے حقوق کے پاس آئی۔ نفتالی کی جنوبی سرحد زبولون کی شمالی سرحد اور مغرب میں آشر کی مشرقی سرحد تھی۔ دریائے یردن اور یہوداہ اُس کی مشرقی سرحد تھی۔ ذیل کے فصیل دار شہر نفتالی کی ملکیت میں آئے: صدّیم، صیر، حمّت، رقّت، کِنّرت، ادامہ، رامہ، حصور، قادس، اِدرعی، عین حصور، اِرون، مِجدل ایل، حُریم، بیت عنات اور بیت شمس۔ ایسے 19 شہر تھے۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں بھی اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔ نفتالی کو یہی کچھ اُس کے کنبوں کے مطابق ملا۔ جب قرعہ ڈالا گیا تو دان کے قبیلے اور اُس کے کنبوں کو ساتواں حصہ ملا۔ اُس کے علاقے میں یہ شہر شامل تھے: صُرعہ، اِستال، عیرشمس، شعلبّین، ایالون، اِتلاہ، ایلون، تِمنت، عقرون، اِلتقِہ، جِبّتون، بعلات، یہود، بنی برق، جات رِمّون، مے یرقون اور رقون اُس علاقے سمیت جو یافا کے مقابل ہے۔ افسوس، دان کا قبیلہ اپنے اِس علاقے پر قبضہ کرنے میں کامیاب نہ ہوا، اِس لئے اُس کے مردوں نے لشم شہر پر حملہ کر کے اُس پر فتح پائی اور اُس کے باشندوں کو تلوار سے مار ڈالا۔ پھر وہ خود وہاں آباد ہوئے۔ اُس وقت لشم شہر کا نام دان میں تبدیل ہوا۔ (دان اُن کے قبیلے کا باپ تھا۔) لیکن یشوع کے زمانے میں دان کے قبیلے کو اُس کے کنبوں کے مطابق مذکورہ تمام شہر اور اُن کے گرد و نواح کی آبادیاں مل گئیں۔ پورے ملک کو تقسیم کرنے کے بعد اسرائیلیوں نے یشوع بن نون کو بھی اپنے درمیان کچھ موروثی زمین دے دی۔ رب کے حکم پر اُنہوں نے اُسے افرائیم کا شہر تِمنت سِرح دے دیا۔ یشوع نے خود اِس کی درخواست کی تھی۔ وہاں جا کر اُس نے شہر کو از سرِ نو تعمیر کیا اور اُس میں آباد ہوا۔ غرض یہ وہ تمام زمینیں ہیں جو اِلی عزر امام، یشوع بن نون اور قبیلوں کے آبائی گھرانوں کے سربراہوں نے سَیلا میں ملاقات کے خیمے کے دروازے پر قرعہ ڈال کر تقسیم کی تھیں۔ یوں تقسیم کرنے کا یہ کام مکمل ہوا۔

دوسروں تک پہنچائیں
یشوع 19 URDGVU

یشوع 1:19-51 URD (کِتابِ مُقادّس)

اور دُوسرا قُرعہ شِمعُوؔن کے نام پر بنی شمعُون کے قبِیلہ کے واسطے اُن کے گھرانوں کے مُوافِق نِکلا اور اُن کی مِیراث بنی یہُوداؔہ کی مِیراث کے درمِیان تھی۔ اور اُن کی مِیراث میں بیرسِبع یا سبع تھا اور مولادؔہ۔ اور حصارسعوؔل اور بالاؔہ اور عضم۔ اور التولد اور بتُول اور حُرمہ۔ اور صِقلاج اور بَیت مرکبوؔت اور حصار سُوسہ۔ اور بَیت لِباؤؔت اور ساروحن۔ یہ تیرہ شہر تھے اور اِن کے گاؤں بھی تھے۔ عَین اور رِمّون اور عتر اور عسن۔ یہ چار شہر تھے اور اِن کے گاؤں بھی تھے۔ اور وہ سب گاؤں بھی اِن کے تھے جو اِن شہروں کے آس پاس بعلات بیر یعنی جنُوب کے رامہ تک ہیں۔ بنی شمعُون کے قبِیلہ کی مِیراث اُن کے گھرانوں کے مُوافِق یہ ٹھہری۔ بنی یہُوداؔہ کی مِلکِیّت میں سے بنی شمعُون کی مِیراث لی گئی کیونکہ بنی یہُوداؔہ کا حِصّہ اُن کے واسطے بُہت زِیادہ تھا۔ اِس لِئے بنی شمعُون کو اُن کی مِیراث کے درمِیان مِیراث مِلی۔ اور تِیسرا قُرعہ بنی زبُولُون کا اُن کے گھرانوں کے مُوافِق نِکلا اور اُن کی مِیراث کی حد سارِید تک تھی۔ اور اُن کی حد مغرِب کی طرف مرعلہ ہوتی ہُوئی دبّاست تک گئی اور اُس ندی سے جو یُقنِعام کے آگے ہے جا مِلی۔ اور سارِید سے مشرِق کی طرف مُڑ کر وہ کِسلوؔت تبُور کی سرحد کو گئی اور وہاں سے دبرت ہوتی ہُوئی یفیعِ کو جا نِکلی۔ اور وہاں سے مشرِق کی طرف جتہ حیفر اور عِتّہ قاؔضِین سے گُذرتی ہُوئی رِمّوُن کو گئی جو نِیعہ تک پَھیلا ہُؤا ہے۔ اور وہ حد اُس کے شِمال سے مُڑ کر حنّاتوؔن کو گئی اور اُس کا خاتِمہ اِفتاح ایل کی وادی پر ہُؤا۔ اور قطّات اور نحلاؔل اور سِمروؔن اور ادالہ اور بَیت لحم۔ یہ بارہ شہر اور اِن کے گاؤں اِن لوگوں کے ٹھہرے۔ یہ سب شہر اور اِن کے گاؤں بنی زبُولُون کے گھرانوں کے مُوافِق اُن کی مِیراث ہے۔ اور چَوتھا قُرعہ اِشکار کے نام پر بنی اِشکار کے لِئے اُن کے گھرانوں کے مُوافِق نِکلا۔ اور اُن کی حد یِزرعیل اور کِسُولوؔت اور شُونِیم۔ اور حفارِیم اور شیُون اور اناخراؔت۔ اور ربَیت اور قِسیون اور اِبض۔ اور ریِمت اور عَین جنِّیم اور عَین حدّہ اور بَیت فصیص تک تھی۔ اور وہ حد تبُور اور شخصِیماہ اور بَیت شمس سے جا مِلی اور اُن کی حد کا خاتِمہ یَردن پر ہُؤا۔ یہ سولہ شہر تھے اور اِن کے گاؤں بھی تھے۔ یہ شہر اور اِن کے گاؤں بنی اِشکار کے گھرانوں کے مُوافِق اُن کی مِیراث ہے۔ اور پانچواں قُرعہ بنی آشر کے قبِیلہ کے لِئے اُن کے گھرانوں کے مُوافِق نِکلا۔ اور خِلقت اور حلی اور بطن اور اکشاؔف۔ اور اُلمّلک اور عماد اور مِسال اُن کی حد ٹھہرے اور مغرِب کی طرف وہ کرمِل اور سِیُحور لِبنات تک پُہنچی۔ اور وہ مشرِق کی طرف مُڑ کر بَیت دجوؔن کو گئی اور پِھر زبُولُون تک اور وادیِ اِفتاح ایل کے شِمال سے ہو کر بَیت اؔلعمق اور نفی ایل تک پُہنچی اور پِھر کبُوؔل کے بائیں کو گئی۔ اور عبرُوؔن اور رحوب اور حمّون اور قاناہ بلکہ بڑے صَیدا تک پُہنچی۔ پِھر وہ حدّ رامہ ضُور کے فصِیل دار شہر کی طرف کو جُھکی اور وہاں سے مُڑ کر حوسہ تک گئی اور اُس کا خاتِمہ اَکزِیب کی نواحی کے سمُندر پر ہُؤا۔ اور عُمّہ اور اِفیق اور رحوؔب بھی اِن کو مِلے۔ یہ بائِیس شہر تھے اور اِن کے گاؤں بھی تھے۔ بنی آشر کے قبِیلہ کی مِیراث اُن کے گھرانوں کے مُوافِق یہ شہر اور اِن کے گاؤں تھے۔ چھٹا قُرعہ بنی نفتالی کے نام پر بنی نفتالی کے قبِیلہ کے لِئے اُن کے گھرانوں کے مُوافِق نِکلا۔ اور اُن کی سرحد حلف سے اور ضعننّیِم کے بلُوط سے ادامی نقب اور یبنی ایل ہوتی ہُوئی لقُوم تک تھی اور اُس کا خاتِمہ یَردن پر ہُؤا۔ اور وہ حد مغرِب کی طرف مُڑ کر ازنُوت تبُور سے گُذرتی ہُوئی حُقّوق کو گئی اور جنُوب میں زبُولُون تک اور مغرِب میں آشر تک اور مشرِق میں یہُوداؔہ کے حِصّہ کے یَردن تک پُہنچی۔ اور فصِیل دار شہر یہ ہیں یعنی صِدّیم اور صیر اور حمّات اور رقّت اور کِنّرت۔ اور ادامہ اور رامہ اور حصُور۔ اور قادِؔس اور ادرعی اور عَین حصُور۔ اور ارون اور مِجداؔل ایل اور حُرِیم اور بَیت عنات اور بَیت شمس۔ یہ اُنِیس شہر تھے اور اِن کے گاؤں بھی تھے۔ یہ شہر اور اِن کے گاؤں بنی نفتالی کے قبِیلہ کے گھرانوں کے مُوافِق اُن کی مِیراث ہے۔ اور ساتواں قُرعہ بنی دان کے قبِیلہ کے لِئے اُن کے گھرانوں کے مُوافِق نِکلا۔ اور اُن کی مِیراث کی حد یہ ہے۔ صرعاہ اور اِستاؔل اور عیرشمس۔ اور شعلبِین اور ایّالوؔن اور اِتلاؔہ۔ اور ایلوؔن اور تِمناتہ اور عقرُون۔ اور اِلِتقیہ اور جِبّتوؔن اور بعلات۔ اور یہُود اور بنی برق اور جات رِؔمّون۔ اور مے یرقُوؔن اور رِقُّون مع اُس سرحد کے جو یافہ کے مُقابِل ہے۔ اور بنی دان کی حد اُن کی اِس حد کے علاوہ بھی تھی کیونکہ بنی دان نے جا کر لشم سے جنگ کی اور اُسے سر کر کے اُس کو تلوار کی دھار سے مارا اور اُس پر قبضہ کر کے وہاں بسے اور اپنے باپ دان کے نام پر لشم کا نام دان رکھّا۔ یہ سب شہر اور اِن کے گاؤں بنی دان کے قبِیلہ کے گھرانوں کے مُوافِق اُن کی مِیراث ہے۔ پس وہ اُس مُلک کو مِیراث کے لِئے اُس کی سرحدّوں کے مُطابِق تقسِیم کرنے سے فارِغ ہُوئے اور بنی اِسرائیل نے نُون کے بیٹے یشُوع کو اپنے درمِیان مِیراث دی۔ اُنہوں نے خُداوند کے حُکم کے مُطابِق وُہی شہر جِسے اُس نے مانگا تھا یعنی اِفرائِیم کے کوہِستانی مُلک کا تِمنت سرح اُسے دِیا اور وہ اُس شہر کو تعمِیر کر کے اُس میں بس گیا۔ یہ وہ مِیراثی حِصّے ہیں جِن کو الِیعزر کاہِن اور نُون کے بیٹے یشُوع اور بنی اِسرائیل کے قبِیلوں کے آبائی خاندانوں کے سرداروں نے سَیلا میں خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر خُداوند کے حضُور قُرعہ ڈال کر مِیراث کے لِئے تقسِیم کِیا۔ یُوں وہ اُس مُلک کی تقسِیم سے فارِغ ہُوئے۔

دوسروں تک پہنچائیں
یشوع 19 URD

یشوع 1:19-51 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

دُوسرا قُرعہ شمعُونؔ کے قبیلہ کے حق میں اُن کی برادریوں کے مُطابق نِکلا۔ اُن کی مِیراث یہُوداہؔ کے علاقہ کے درمیان تھی۔ اَور اُن کی مِیراث میں: بیرشبعؔ، یا شیبا، مولادہؔ، حضار شُعالؔ، بالاہؔ، عضِمؔ، اِلتولدؔ، بتوُلؔ، حُرمہؔ، صِقلاگ، بیت مرکبوتؔ، حضار سُوسہؔ، بیت لِباؤتؔ اَور شاروحنؔ۔ یہ تیرہ شہر تھے جِن میں اُن کے دیہات بھی شامل تھے۔ عینؔ، رِمّونؔ، عترؔ اَور عشٰنؔ؛ یہ چار شہر تھے جِن میں اُن کے دیہات بھی شامل تھے۔ اَور بعلاتؔ بیرؔ تک (یعنی رامات کے نِیگیوؔ یا جُنوب کے رامہؔ تک) اِن شہروں کے اطراف کے تمام دیہات بھی اِن ہی کے تھے۔ شمعُونؔ کے قبیلہ کی اُن کی برادریوں کے مُطابق مِیراث یہی تھی۔ بنی شمعُونؔ کی مِیراث یہُوداہؔ کے حِصّہ سے لی گئی کیونکہ یہُوداہؔ کا حِصّہ اُن کی ضروُرت سے زِیادہ تھا۔ اِس لیٔے بنی شمعُونؔ نے اَپنی مِیراث یہُوداہؔ کے علاقہ کے درمیان پائی۔ تیسرا قُرعہ زبُولُون کے قبیلہ کے حق میں اُن کی برادریوں کے مُطابق نِکلا، اُن کی مِیراث کی حَد سارِیدؔ تک تھی اَور مغرب کی جانِب جاتی ہُوئی وہ مرعلہؔ تک پہُنچی اَور دبّاشتؔ کو چھُوتی ہُوئی اُس وادی تک پہُنچی جو یُقنِعامؔ کے آس پاس ہے۔ سارِیدؔ سے وہ مشرق کو مُڑ کر کِسلوت تبورؔ کی سرحد تک گئی اَور دبیرتؔ ہوتی ہُوئی یافیعؔ کو جا نکلی۔ پھر وہ مشرق کی طرف بڑھتی ہُوئی گاتؔھ حِفرؔ اَور عِتّہ قاضِینؔ تک جا پہُنچی اَور رِمّونؔ میں نکل آئی اَور نِیعہؔ کی طرف مُڑی۔ وہاں سے وہ حَد شمال کو مُڑ کر حنّاتونؔ کو گئی اَور یِفتاحؔ ایل کی وادی میں ختم ہُوئی۔ قطّاتؔ، نحلالؔ، شِمرون، اِدالہؔ اَور بیت لحمؔ بھی شامل ہیں؛ زبُولُون کی مِیراث کے بَارہ شہروں میں یہ شہریں اَور اُن کے دیہات بھی شامل تھے۔ یہ شہر اَور اُن کے دیہات بنی زبُولُون کی اُن کی برادریوں کے مُطابق مِیراث بنے۔ چوتھا قُرعہ یِسَّکاؔر کے قبیلہ کے حق میں اُن کی برادریوں کے مُطابق نِکلا۔ اُن کے حِصّہ میں، یزرعیلؔ، کِسُولوتؔ، شُونیمؔ، حفارئیمؔ، شِیُونؔ، اناخراتؔ، ربّیتؔ، قِشیونؔ، ابِضؔ، ریمتؔ، عینؔ گنّیمؔ، عینؔ حدّہؔ اَور بیت فصیصؔ شامل تھے۔ اِن کی حَد تبورؔ، شحصیماہؔ اَور بیت شِمِشؔ کو چھُوتی ہُوئی یردنؔ پر ختم ہُوئی۔ یہ سولہ شہر تھے اَور اُن کے ساتھ اُن کے دیہات بھی تھے۔ یہ شہر اَور اُن کے دیہات بنی یِسَّکاؔر کی برادریوں کے مُطابق اُن کی مِیراث تھے۔ پانچواں قُرعہ آشیر کے قبیلہ کے حق میں اُن کی برادریوں کے مُطابق نِکلا۔ اُن کے حِصّہ میں، حِلقتؔ، حلیؔ، بطنؔ، اکشافؔ، المّلکؔ، عَمادؔ اَور مِشالؔ شامل تھے۔ اُن کی حَد مغرب کی جانِب کرمِلؔ اَور شیحُورؔ لِبنات تک پہُنچی۔ پھر وہ مشرق کی جانِب مُڑ کر بیت دگونؔ کو گئی اَور زبُولُون اَور یِفتاحؔ ایل کی وادی کو چھُوتی ہُوئی اَپنی بائیں طرف کابُلؔ سے گزرتی ہُوئی شمال کی جانِب بیت عمقؔ اَور نَعِیل ایل تک پہُنچی۔ پھر عبدونؔ، رحوبؔ، حمّونؔ اَور قاناہؔ بَلکہ بڑے صیدونؔ تک پہُنچی۔ پھر وہ حَد رامہؔ کی طرف مُڑ کر فصیلدار شہر صُورؔ تک چلی گئی۔ پھر حوساہؔ کی طرف مُڑ کر بحرِ رُوم تک کے علاقہ تک پہُنچی جہاں اَکزِیبؔ، عُمّہؔ، افیقؔ اَور رحوبؔ کا علاقہ ہے۔ اِس طرح بائیس شہر اَور اُن کے دیہات اُن کے حِصّے میں آئے۔ یہ شہر اَور اُن کے دیہات بنی آشیر کی اُن کی برادریوں کے مُطابق مِیراث تھی۔ چھٹا قُرعہ بنی نفتالی کے حق میں اُن کی برادریوں کے مُطابق نِکلا، اُن کی سرحد حلفؔ اَور ضعنِنّیمؔ کے بڑے بلُوط سے ادامی نِقبؔ اَور یبنی ایل ہوتی ہُوئی لقّومؔ تک گئی اَور یردنؔ پر ختم ہُوئی۔ اَور وہ حَد ازنُوت تبورؔ سے ہوتی ہُوئی مغرب کی طرف گئی اَور حُقّوقؔ میں آ نکلی۔ وہ جُنوب میں زبُولُون تک مغرب میں آشیر تک اَور مشرق میں یردنؔ یا یہُوداہؔ تک پہُنچی۔ اِن کے فصیلدار شہر یہ تھے، صِدّیمؔ، ضِیرؔ، حمّاتؔ، رقّتؔ، کِنّریتؔ، ادامہؔ، رامہؔ، حَصورؔ، قِدِشؔ، ادرعیؔ، عینؔ حَصورؔ، یِرونؔ، مگدال ایل، حُرِیمؔ، بیت عناتؔ اَور بیت شِمِشؔ۔ اَیسے اُنتیس شہر اَور اُن کے دیہات تھے۔ یہ شہر اَور اُن کے دیہات بنی نفتالی کی اُن کی برادریوں کے مُطابق مِیراث تھی۔ ساتواں قُرعہ بنی دانؔ کے قبیلہ کے حق میں اُن کی برادریوں کے مُطابق نِکلا، اُن کی مِیراث کے حِصّہ میں، ضورعاہؔ، اِستالؔ، عیرشِمِش، شعلبّینؔ، ایّالونؔ، اِتلاہؔ، ایلون، تِمنؔہ، عقرونؔ، اِلتِقیہؔ، گِبّتون، بعلاتؔ، یہُود، بنی برقؔ، گاتؔھ رِمّونؔ مے یرقُونؔ اَور رَقّونؔ اَور یافؔا کے سامنے کے علاقہ شامل تھے۔ (لیکن بنی دانؔ کو اَپنے علاقہ کو قبضہ میں رکھنے میں دِقّت پیش آئی۔ چنانچہ اُنہُوں نے وہاں سے کوچ کرکے لِشمؔ پر حملہ کرکے اُسے بزورِ شمشیر قبضہ میں کر لیا اَور وہاں سکونت اِختیار کرلی۔ وہ لِشمؔ میں آباد ہو گئے اَور اَپنے باپ کے نام پر اُس کا نام دانؔ رکھا)۔ یہ شہر اَور اُن کے دیہات بنی دانؔ کے قبیلہ کی برادریوں کے مُطابق مِیراث بنے۔ جَب وہ مُلک کو مُقرّرہ حِصّوں کے مُطابق بانٹ کر فارغ ہو چُکے تَب بنی اِسرائیل نے یہوشُعؔ بِن نُونؔ کو اَپنے درمیان مِیراث دی۔ اُنہُوں نے یہوشُعؔ کے اَپنے مطالبہ کے مُطابق اِفرائیمؔ کے کوہستانی مُلک میں تِمنتھ سیراؔہ شہر اُنہیں دے دیا جَیسا کہ یَاہوِہ نے حُکم دیا تھا اَور وہ اُس شہر کو تعمیر کرکے اُس میں بس گئے۔ یہ وہ حِصّے ہیں جنہیں الیعزرؔ کاہِنؔ یہوشُعؔ بِن نُونؔ اَور بنی اِسرائیل کے قبیلوں کے آبائی برادریوں کے سرداروں نے شیلوہؔ میں خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر یَاہوِہ کے حُضُور قُرعہ اَندازی سے تقسیم کئے تھے۔ اِس طرح اُنہُوں نے مُلک کی تقسیم کے کام سے فراغت پائی۔

دوسروں تک پہنچائیں
یشوع 19 UCV