یوایل 25:2-26 - Compare All Versions

یوایل 25:2-26 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

اَور جِن سالوں کی پیداوار ٹِڈّیوں نے کھا لی ہیں، یعنی اُن بڑی اَور چُھوٹی ٹِڈّیوں نے میں اُس نُقصان کی بھرپائی کر دُوں گا۔ جسے ٹِڈّیوں کی فَوج نے کھا لیا یعنی اُس زبردست فَوج نے جنہیں مَیں نے تمہارے درمیان بھیجا تھا۔ تُم پیٹ بھرکے کھاؤگے اَور سیر ہوگے، اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کے نام کی تمجید کروگے، جنہوں نے تمہارے لیٔے عجِیب و غریب کام کئے ہیں؛ میرے لوگ پھر کبھی شرمندہ نہ ہوں گے۔

دوسروں تک پہنچائیں
یوایل 2 UCV

یوایل 25:2-26 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

رب فرماتا ہے، ”مَیں تمہیں سب کچھ واپس کر دوں گا جو ٹڈیوں کی بڑی فوج نے کھا لیا ہے۔ تمہیں سب کچھ واپس مل جائے گا جو بالغ ٹڈی، ٹڈی کے بچے، جوان ٹڈی اور ٹڈیوں کے لارووں نے کھا لیا جب مَیں نے اُنہیں تمہارے خلاف بھیجا تھا۔ تم دوبارہ جی بھر کر کھا سکو گے۔ تب تم رب اپنے خدا کے نام کی ستائش کرو گے جس نے تمہاری خاطر اِتنے بڑے معجزے کئے ہیں۔ آئندہ میری قوم کبھی شرمندہ نہ ہو گی۔

دوسروں تک پہنچائیں
یوایل 2 URDGVU

یوایل 25:2-26 URD (کِتابِ مُقادّس)

اور اُن برسوں کا حاصِل جو میری تُمہارے خِلاف بھیجی ہُوئی فَوجِ ملخ نِگل گئی اور کھا کر چٹ کر گئی تُم کو واپس دُوں گا۔ اور تُم خُوب کھاؤ گے اور سیر ہو گے اور خُداوند اپنے خُدا کے نام کی جِس نے تُم سے عجِیب سلُوک کِیا سِتایش کرو گے اور میرے لوگ ہرگِز شرمِندہ نہ ہوں گے۔

دوسروں تک پہنچائیں
یوایل 2 URD