ایوب 5:13-12
ایوب 5:13-12 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
کاش تُم بالکُل خاموش ہو جاتے! یہ تمہاری دانشمندی کا ثبوت ہوتا۔ اَب میری دلیل سُنو؛ میرے مُنہ کے دعویٰ پر کان لگاؤ۔ کیا تُم خُدا کی طرف سے شر اَنگیز بات کہو گے؟ اَور اُن کے حق میں فریب سے کام لوگے؟ کیا تُم اُن کی طرفداری کروگے؟ کیا تُم خُدا کی طرف سے مُقدّمہ لڑوگے؟ اگر وہ تمہاری تفتیش کریں، تو کیا یہ تمہارے حق میں اَچھّا ہوگا؟ کیا تُم خُدا کو دھوکا دے سکوگے جَیسے آدمیوں کو دیتے ہو؟ اگر تُم نے خُفیہ طور پر طرفداری سے کام لیا تو وہ تُمہیں ضروُر تنبیہ کریں گے۔ کیا اُن کی شوکت تُمہیں ڈرائے گی نہیں؟ کیا تُم پر اُن کا خوف نہ چھا جائے گا؟ تمہارے اُصُول راکھ کی تمثیلیں ہیں؛ اَور تمہاری فصیلیں مٹّی کی فصیلیں ہیں۔
ایوب 5:13-12 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
کاش تم سراسر خاموش رہتے! ایسا کرنے سے تمہاری حکمت کہیں زیادہ ظاہر ہوتی۔ مباحثے میں ذرا میرا موقف سنو، عدالت میں میرے بیانات پر غور کرو! کیا تم اللہ کی خاطر کج رَو باتیں پیش کرتے ہو، کیا اُسی کی خاطر جھوٹ بولتے ہو؟ کیا تم اُس کی جانب داری کرنا چاہتے ہو، اللہ کے حق میں لڑنا چاہتے ہو؟ سوچ لو، اگر وہ تمہاری جانچ کرے تو کیا تمہاری بات بنے گی؟ کیا تم اُسے یوں دھوکا دے سکتے ہو جس طرح انسان کو دھوکا دیا جاتا ہے؟ اگر تم خفیہ طور پر بھی جانب داری دکھاؤ تو وہ تمہیں ضرور سخت سزا دے گا۔ کیا اُس کا رُعب تمہیں خوف زدہ نہیں کرے گا؟ کیا تم اُس سے سخت دہشت نہیں کھاؤ گے؟ پھر جن کہاوتوں کی یاد تم دلاتے رہتے ہو وہ راکھ کی امثال ثابت ہوں گی، پتا چلے گا کہ تمہاری باتیں مٹی کے الفاظ ہیں۔
ایوب 5:13-12 کِتابِ مُقادّس (URD)
کاش تُم بِالکُل خاموش ہو جاتے! یِہی تُمہاری عقل مندی ہوتی۔ اب میری دلِیل سُنو اور میرے مُنہ کے دعویٰ پر کان لگاؤ۔ کیا تُم خُدا کے حق میں ناراستی سے باتیں کرو گے اور اُس کے حق میں فریب سے بولو گے؟ کیا تُم اُس کی طرف داری کرو گے؟ کیا تُم خُدا کی طرف سے جھگڑو گے؟ کیا یہ اچھّا ہو گا کہ وہ تُمہاری تفتِیش کرے؟ کیا تُم اُسے فریب دو گے جَیسے آدمی کو؟ وہ ضرُور تُمہیں ملامت کرے گا۔ اگر تُم خُفیتہً طرف داری کرو۔ کیا اُس کا جلال تُمہیں ڈرا نہ دے گا اور اُس کا رُعب تُم پر چھا نہ جائے گا؟ تُمہاری معرُوف باتیں راکھ کی کہاوتیں ہیں۔ تُمہاری فصِیلیں مِٹّی کی فصِیلیں ہیں۔