یوحنا 17:14-18 - Compare All Versions
یوحنا 17:14-18 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
یعنی سچائی کا روح، جسے دنیا پا نہیں سکتی، کیونکہ وہ نہ تو اُسے دیکھتی نہ جانتی ہے۔ لیکن تم اُسے جانتے ہو، کیونکہ وہ تمہارے ساتھ رہتا ہے اور آئندہ تمہارے اندر رہے گا۔ مَیں تم کو یتیم چھوڑ کر نہیں جاؤں گا بلکہ تمہارے پاس واپس آؤں گا۔
دوسروں تک پہنچائیں
یوحنا 14 URDGVUیوحنا 17:14-18 URD (کِتابِ مُقادّس)
یعنی رُوحِ حق جِسے دُنیا حاصِل نہیں کر سکتی کیونکہ نہ اُسے دیکھتی اور نہ جانتی ہے۔ تُم اُسے جانتے ہو کیونکہ وہ تُمہارے ساتھ رہتا ہے اور تُمہارے اندر ہو گا۔ مَیں تُمہیں یتِیم نہ چھوڑُوں گا۔ مَیں تُمہارے پاس آؤں گا۔
دوسروں تک پہنچائیں
یوحنا 14 URDیوحنا 17:14-18 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
یعنی رُوحِ حق۔ جسے یہ دُنیا حاصل نہیں کر سکتی، کیونکہ نہ تو اُسے دیکھتی ہے نہ جانتی ہے۔ لیکن تُم اُسے جانتے ہو، کیونکہ اُس کی سکونت تمہارے ساتھ ہے اَور اُس کا قِیام تمہارے دِلوں میں ہوگا۔ میں تُمہیں یتیم نہ چھوڑوں گا۔ مَیں تمہارے پاس آؤں گا۔
دوسروں تک پہنچائیں
یوحنا 14 UCV