یرمیاہ 1:9-2
یرمیاہ 1:9-2 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
کاش کہ میرا سَر پانی کا چشمہ اَور میری آنکھیں اشکوں کا فوّارہ ہوتیں! تاکہ میں اَپنی اُمّت کے مقتولوں کے لیٔے شب و روز روتا رہتا۔ کاش کہ بیابان میں میرے لیٔے کویٔی سرائے ہوتی، تاکہ میں اَپنی قوم کو چھوڑکر اُن سے دُور وہیں روانہ ہو جاتا؛ کیونکہ وہ سَب زناکار ہیں، اَور بےوفا لوگوں کی جماعت ہیں۔
یرمیاہ 1:9-2 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
کاش میرا سر پانی کا منبع اور میری آنکھیں آنسوؤں کا چشمہ ہوں تاکہ مَیں دن رات اپنی قوم کے مقتولوں پر آہ و زاری کر سکوں۔ کاش ریگستان میں کہیں مسافروں کے لئے سرائے ہو تاکہ مَیں اپنی قوم کو چھوڑ کر وہاں چلا جاؤں۔ کیونکہ سب زناکار، سب غداروں کا جتھا ہیں۔
یرمیاہ 1:9-2 کِتابِ مُقادّس (URD)
کاش کہ میرا سر پانی ہوتا اور میری آنکھیں آنسُوؤں کا چشمہ تاکہ مَیں اپنی بِنتِ قَوم کے مقتُولوں پر شب و روز ماتم کرتا! کاش کہ میرے لِئے بیابان میں مُسافِر خانہ ہوتا تاکہ مَیں اپنی قَوم کو چھوڑ دیتا اور اُن میں سے نِکل جاتا! کیونکہ وہ سب بدکار اور دغاباز جماعت ہیں۔