یرمیاہ 27:46 - Compare All Versions

یرمیاہ 27:46 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

”اَے میرے خادِم یعقوب، خوف نہ کر؛ اَے بنی اِسرائیل، ہِراساں نہ ہو۔ کیونکہ مَیں تُمہیں دُور دراز مُلک سے، اَور تمہاری اَولاد کو جَلاوطنی مُلک سے یقیناً چھُڑا لاؤں گا۔ یعقوب پھر سے اَمن اَور بحِفاظت رہے گا، اَور پھر اُسے کویٔی ڈرا نہ پایٔےگا۔

دوسروں تک پہنچائیں
یرمیاہ 46 UCV

یرمیاہ 27:46 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

جہاں تک تیرا تعلق ہے، اے یعقوب میرے خادم، خوف مت کھا! اے اسرائیل، حوصلہ مت ہار! دیکھ، مَیں تجھے دُوردراز ملک سے چھٹکارا دوں گا۔ تیری اولاد کو مَیں اُس ملک سے نجات دوں گا جہاں اُسے جلاوطن کیا گیا ہے۔ پھر یعقوب واپس آ کر آرام و سکون کی زندگی گزارے گا۔ کوئی نہیں ہو گا جو اُسے ہیبت زدہ کرے۔“

دوسروں تک پہنچائیں
یرمیاہ 46 URDGVU

یرمیاہ 27:46 URD (کِتابِ مُقادّس)

لیکن اَے میرے خادِم یعقُوبؔ ہِراسان نہ ہو اور اَے اِسرائیل گھبرا نہ جا کیونکہ دیکھ مَیں تُجھے دُور سے اور تیری اَولاد کو اُن کی اَسِیری کی زمِین سے رہائی دُوں گا اور یعقُوبؔ واپس آئے گا اور آرام و راحت سے رہے گا اور کوئی اُسے نہ ڈرائے گا۔

دوسروں تک پہنچائیں
یرمیاہ 46 URD