یرمیاہ 3:22 - Compare All Versions

یرمیاہ 3:22 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

یَاہوِہ فرماتے ہیں، اِنصاف اَور راستبازی کے کام کرو۔ مظلوم کو ظالِم کے ہاتھ سے چھُڑاؤ، اَور پردیسی، یتیم اَور بِیوہ کے ساتھ بدسلُوکی اَور ظُلم نہ کرو، اَور اِس جگہ بےگُناہ کا خُون نہ بہاؤ۔

دوسروں تک پہنچائیں
یرمیاہ 22 UCV

یرمیاہ 3:22 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

رب فرماتا ہے کہ انصاف اور راستی قائم رکھو۔ جسے لُوٹ لیا گیا ہے اُسے ظالم کے ہاتھ سے چھڑاؤ۔ پردیسی، یتیم اور بیوہ کو مت دبانا، نہ اُن سے زیادتی کرنا، اور اِس جگہ بےقصور لوگوں کی خوں ریزی مت کرنا۔

دوسروں تک پہنچائیں
یرمیاہ 22 URDGVU

یرمیاہ 3:22 URD (کِتابِ مُقادّس)

خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ عدالت اور صداقت کے کام کرو اور مظلُوم کو ظالِم کے ہاتھ سے چُھڑاؤ اور کِسی سے بدسلُوکی نہ کرو اور مُسافِر و یتِیم اور بیوہ پر ظُلم نہ کرو اِس جگہ بے گُناہ کا خُون نہ بہاؤ۔

دوسروں تک پہنچائیں
یرمیاہ 22 URD