یرمیاہ 22:14 - Compare All Versions

یرمیاہ 22:14 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

کیا مُختلف قوموں کے نکمّے معبُودوں میں کویٔی اَیسا ہے جو بارش کر سکے؟ یا افلاک خُود بخُود بارش کر سکتے ہیں؟ نہیں، اَے یَاہوِہ، ہمارے خُدا، بارش تو صِرف آپ ہی بھیجتے ہیں، اِس لیٔے ہماری اُمّید تو صِرف آپ سے وابستہ ہے، کیونکہ اِن ساری چیزوں کا خالق صِرف آپ ہی ہیں۔

دوسروں تک پہنچائیں
یرمیاہ 14 UCV

یرمیاہ 22:14 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

کیا دیگر اقوام کے دیوتاؤں میں سے کوئی ہے جو بارش برسا سکے؟ یا کیا آسمان خود ہی بارشیں زمین پر بھیج دیتا ہے؟ ہرگز نہیں، بلکہ تُو ہی یہ سب کچھ کرتا ہے، اے رب ہمارے خدا۔ اِسی لئے ہم تجھ پر اُمید رکھتے ہیں۔ تُو ہی نے یہ سارا انتظام قائم کیا ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
یرمیاہ 14 URDGVU

یرمیاہ 22:14 URD (کِتابِ مُقادّس)

قَوموں کے بُتوں میں کوئی ہے جو مِینہہ برسا سکے یا افلاک بارِش پر قادِر ہیں؟ اَے خُداوند ہمارے خُدا! کیا وہ تُو ہی نہیں ہے؟ پس ہم تُجھ ہی پر اُمّید رکھّیں گے کیونکہ تُو ہی نے یہ سب کام کِئے ہیں۔

دوسروں تک پہنچائیں
یرمیاہ 14 URD