یرمیاہ 5:12 - Compare All Versions
یرمیاہ 5:12 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
”اگر تُم دَوڑنے والوں کے ساتھ دَوڑکر تھک گئے ہو تو، پھر تُم گھوڑوں سے کیسے بازی جیتو گے؟ اگر تُم ہموار سرزمین میں ٹھوکر کھا کر گِر جاتے ہو تو، یردنؔ کے گھنے جنگلوں میں کیسے سنبھلوگے؟
دوسروں تک پہنچائیں
یرمیاہ 12 UCVیرمیاہ 5:12 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
رب مجھ سے ہم کلام ہوا، ”پیدل چلنے والوں سے دوڑ کا مقابلہ کرنا تجھے تھکا دیتا ہے، تو پھر تُو کس طرح گھوڑوں کا مقابلہ کرے گا؟ تُو اپنے آپ کو صرف وہاں محفوظ سمجھتا ہے جہاں چاروں طرف امن و امان پھیلا ہوا ہے، تو پھر تُو دریائے یردن کے گنجان جنگل سے کس طرح نپٹے گا؟
دوسروں تک پہنچائیں
یرمیاہ 12 URDGVUیرمیاہ 5:12 URD (کِتابِ مُقادّس)
اگر تُو پِیادوں کے ساتھ دَوڑا اور اُنہوں نے تُجھے تھکا دِیا تو پِھر تُجھ میں یہ تاب کہاں کہ سواروں کی برابری کرے؟ تُو سلامتی کی سرزمِین میں تو بے خَوف ہے لیکن یَردؔن کے جنگل میں کیا کرے گا؟
دوسروں تک پہنچائیں
یرمیاہ 12 URD