قُضاۃ 8:4-9 - Compare All Versions
قُضاۃ 8:4-9 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
بَراقؔ نے اُس سے کہا، ”اگر تُم میرے ساتھ چلوگی تو میں جاؤں گا لیکن اگر تُم میرے ساتھ نہیں چلوگی تو میں نہیں جاؤں گا۔“ دبورہؔ نے کہا، ”بہتر ہے، مَیں تیرے ساتھ چلُوں گی لیکن جِس طرح تُم اِس مُعاملہ کو نپٹا رہے ہو تُجھے کویٔی اِعزاز حاصل نہ ہوگا کیونکہ یَاہوِہ سیسؔرا کو ایک عورت کے حوالہ کرےگا۔“ پس دبورہؔ بَراقؔ کے ساتھ قِدِشؔ کو گئی
قُضاۃ 8:4-9 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
برق نے جواب دیا، ”مَیں صرف اِس صورت میں جاؤں گا کہ آپ بھی ساتھ جائیں۔ آپ کے بغیر مَیں نہیں جاؤں گا۔“ دبورہ نے کہا، ”ٹھیک ہے، مَیں ضرور آپ کے ساتھ جاؤں گی۔ لیکن اِس صورت میں آپ کو سیسرا پر غالب آنے کی عزت حاصل نہیں ہو گی بلکہ ایک عورت کو۔ کیونکہ رب سیسرا کو ایک عورت کے حوالے کر دے گا۔“ چنانچہ دبورہ برق کے ساتھ قادس گئی۔
قُضاۃ 8:4-9 URD (کِتابِ مُقادّس)
اور برق نے اُس سے کہا اگر تُو میرے ساتھ چلے گی تو مَیں جاؤں گا پر اگر تُو میرے ساتھ نہیں چلے گی تو مَیں نہیں جاؤں گا۔ اُس نے کہا مَیں ضرُور تیرے ساتھ چلُوں گی لیکن اِس سفر سے جو تُو کرتا ہے تُجھے کُچھ عِزّت حاصِل نہ ہو گی کیونکہ خُداوند سِیسرا کو ایک عَورت کے ہاتھ بیچ ڈالے گا اور دبورہ اُٹھ کر برق کے ساتھ قادِس کو گئی۔