قُضاۃ 14:3-20

قُضاۃ 14:3-20 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

بنی اِسرائیل اٹھّارہ بَرس تک مُوآب کے بادشاہ عِگلونؔ کے مطیع رہے۔ پھر بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ سے فریاد کی اَور اُس نے بِنیامین کے گھرانے کے ایک فرد گیراؔ کے بیٹے اہُودؔ کو جو اَپنے بائیں ہاتھ سے کام لینے کا عادی تھا اُن کا رِہائی دینے والا مُقرّر کیا۔ بنی اِسرائیل نے اُسی کے ہاتھ مُوآب کے بادشاہ عِگلونؔ کو عطیات روانہ کئے۔ اہُودؔ نے تقریباً ڈیڑھ فُٹ لمبی دو دھاری تلوار بنائی جسے اُس نے اَپنے جامے کے نیچے داہنی ران پر باندھ لیا۔ اُس نے وہ خراج مُوآب کے بادشاہ عِگلونؔ کی خدمت میں پیش کئے جو نہایت ہی موٹا آدمی تھا۔ جَب اہُودؔ خراج پیش کر چُکا تو اُس نے عطیات اُٹھاکر لانے والے خادِموں کو رخصت کیا۔ اَور خُود پتّھر کی اُس کان سے جو گِلگالؔ کے نزدیک تھی مُڑ کر بادشاہ کے پاس عِگلونؔ لَوٹ آیا اَور کہنے لگا، ”اَے بادشاہ! میرے پاس تیرے لیٔے ایک خُفیہ پیغام ہے۔“ بادشاہ نے اَپنے خدمت گاروں سے کہا، ”ہمیں چھوڑ دو!“ اَور وہ سَب چلےگئے ابھی کچھ نہ کہہ۔ اِس پر بادشاہ کے سَب خدمت گزار جو اُس کے پاس تھے دُور چلے گیٔے۔ بادشاہ اَپنے ہوادار محل کے بالاخانہ میں اکیلا بیٹھا ہُوا تھا۔ اہُودؔ نے اُس کے قریب جا کر کہا، ”میں خُدا کی طرف سے تیرے لیٔے پیغام لایا ہُوں۔“ جُوں ہی بادشاہ اَپنی نشست سے اُٹھا

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں قُضاۃ 3

قُضاۃ 14:3-20 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

اور اسرائیل 18 سال تک اُس کی غلامی میں رہا۔ اسرائیلیوں نے دوبارہ مدد کے لئے رب کو پکارا، اور دوبارہ اُس نے اُنہیں نجات دہندہ عطا کیا یعنی بن یمین کے قبیلے کا اہود بن جیرا جو بائیں ہاتھ سے کام کرنے کا عادی تھا۔ اِسی شخص کو اسرائیلیوں نے عجلون بادشاہ کے پاس بھیج دیا تاکہ وہ اُسے خراج کے پیسے ادا کرے۔ اہود نے اپنے لئے ایک دو دھاری تلوار بنا لی جو تقریباً ڈیڑھ فٹ لمبی تھی۔ جاتے وقت اُس نے اُسے اپنی کمر کے دائیں طرف باندھ کر اپنے لباس میں چھپا لیا۔ جب وہ عجلون کے دربار میں پہنچ گیا تو اُس نے موآب کے بادشاہ کو خراج پیش کیا۔ عجلون بہت موٹا آدمی تھا۔ پھر اہود نے اُن آدمیوں کو رُخصت کر دیا جنہوں نے اُس کے ساتھ خراج اُٹھا کر اُسے دربار تک پہنچایا تھا۔ اہود بھی وہاں سے روانہ ہوا، لیکن جِلجال کے بُتوں کے قریب وہ مُڑ کر عجلون کے پاس واپس گیا۔ عجلون بالاخانے میں بیٹھا تھا جو زیادہ ٹھنڈا تھا اور اُس کے ذاتی استعمال کے لئے مخصوص تھا۔ اہود نے اندر جا کر بادشاہ سے کہا، ”میری آپ کے لئے خفیہ خبر ہے۔“ بادشاہ نے کہا، ”خاموش!“ باقی تمام حاضرین کمرے سے چلے گئے تو اہود نے کہا، ”جو خبر میرے پاس آپ کے لئے ہے وہ اللہ کی طرف سے ہے!“ یہ سن کر عجلون کھڑا ہونے لگا،

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں قُضاۃ 3

قُضاۃ 14:3-20 کِتابِ مُقادّس (URD)

سو بنی اِسرائیل اٹھارہ برس تک موآب کے بادشاہ عجلُوؔن کے مُطِیع رہے۔ لیکن جب بنی اِسرائیل نے خُداوند سے فریاد کی تو خُداوند نے بِنیمِینی جیرا کے بیٹے اہُود کو جو بَیں ہتّھا تھا اُن کا چُھڑانے والا مُقرّر کِیا اور بنی اِسرائیل نے اُس کی معرفت موآب کے بادشاہ عجلُوؔن کے لِئے ہدیہ بھیجا۔ اور اہُود نے اپنے لِئے ایک دو دھاری تلوار ایک ہاتھ لمبی بنوائی اور اُسے اپنے جامے کے نِیچے دہنی ران پر باندھ لِیا۔ پِھر اُس نے موآب کے بادشاہ عجلُوؔن کے حضُور وہ ہدیہ پیش کِیا اور عجلُوؔن بڑا موٹا آدمی تھا۔ اور جب وہ ہدیہ پیش کر چُکا تو اُن لوگوں کو جو ہدیہ لائے تھے رُخصت کِیا۔ اور وہ آپ اُس پتّھر کی کان کے پاس سے جو جِلجاؔل میں ہے لَوٹ کر کہنے لگا کہ اَے بادشاہ میرے پاس تیرے لِئے ایک خُفیہ پَیغام ہے۔ اُس نے کہا خاموش رہ۔ تب وہ سب جو اُس کے گِرد کھڑے تھے اُس کے پاس سے باہر چلے گئے۔ پِھر اہُود اُس کے پاس آیا۔ اُس وقت وہ اپنے ہوادار بالاخانہ میں اکیلا بَیٹھا تھا۔ تب اہُود نے کہا تیرے لِئے میرے پاس خُدا کی طرف سے ایک پَیغام ہے۔ تب وہ کُرسی پر سے اُٹھ کھڑا ہُؤا۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں قُضاۃ 3